ہیپی پیلس گروپ آف اسکلوز کا تعارف

209

تمام والدین کی یہ دلی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے پھولوں جیسے پیارے اور فرشتوں کی طرح معصوم بچوں کو ایسے تعلیمی ادارہ میں داخل کرایا جائے جہاں بچوں کی اچھی تعلیم اور عمدہ تربیت کی نگرانی خوش اخلاق، باصلاحیت اور تجربہ کار اساتذہ کریں۔
ہیپی پیلس گروپ آف اسکولز کے پہلے کیمپس کا قیام بھی آج سے35سال قبل 1982ء میں عمل میں آیا اور یہ نظریہ پیش نظر رکھا گیا کہ تعلیم کا شعبہ ایک مقدس شعبہ ہے اور اس میں محنت اور خلوص سے اپنا کردار ادا کرنا ایک عظیم مشن اور عین عبادت ہے۔ آج اللہ کے فضل وکرم سے گروپ کے 24کیمپس کراچی کے طلبہ وطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں۔ اور ہزاروں طلبہ وطالبات اپنی تعلیم مکمل کرکے نہ صرف وطن عزیز پاکستان بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں عملی زندگی میں اپنا مثبت کردار ادا کرکے اپنے والدین، اساتذہ، اور تعلیمی ادارے کا نام روشن کررہے ہیں۔ محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے کامیاب زندگی بسر کررہے ہیں۔ گروپ کے تمام کیمپس میں تجربہ کار، تربیت یافتہ اور باصلاحیت پرنسپلز اور اساتذہ نہایت خلوص دل اور لگن سے طلباء وطالبات کو پلے گروپ، مونیٹسوری، کنڈرگارڈن، پرائمری ، میٹرک ’’O‘‘ اور ’’A‘‘لیول کے علاوہ انٹرمیڈیٹ تک علم کی روشنی فراہم کررہے ہیں۔ گروپ آف اسکولز میں ایک کلاس کیلئے ایک عمارت مختص کی گئی ہے جبکہ 189کلو میٹر سے بھی کم فاصلے میں 11کیمپس قائم ہیں جو کراچی کے تعلیمی اداروں کے درمیان ایک منفرد اعزاز ہے۔ میری 35سالہ طویل تعلیمی خدمات اور کارکردگی کے اعتراف میں سند ھ کے سابق وزیرتعلیم پیر مظہرالحق نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ۔ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑونے محترمہ بینظیر بھٹو ایوارڈ سے نوازا،سابق چیئرمین سیکنڈری بورڈ سید انظار زیدی نے گولڈ میڈل سے نوازا اس کے علاوہ سماجی اور تعلیمی اداروں کی جانب سے شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔میں آرٹس کونسل کا تاحیات ممبر ہوں۔ہمارے پرنسپلز،اساتذہ اور غیر تدرسی اسٹاف بھی ایک متحد ٹیم کی طرح اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ تمام کیمپس میں غیر نصابی سرگرمیوں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ جن سے طلباء وطالبات کی تحریری، تقریری اور تخلیقی صلاحیت اجاگر ہوتی ہے۔
گروپ کے طلباء وطالبات شہر کراچی کی سطح پر ہونیوالے مختلف مقابلوں میں نمایاں انعامات حاصل کرتے ہیں۔ جبکہ اُن کا میٹرک اور Aلیول اور Oلیول کا رزلٹ بھی 100فیصد ہوتا ہے جوکہ ایک اعزاز ہے۔
الغرض ہیپی گروپ آف اسکولز کے مطمئن طلباء وطالبات اور پُراعتماد والدین میرا سرمایہ ہیں اور میں طلباء وطالبات کو جدید ترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہوں ۔ خدا ہمارا حامی وناصر ہو۔
nn

حصہ