(بنگلہ دیش کا قیام(جنید احمد

191

انگریزی تصنیف “Creation of Bangladesh: Myths Exploded” کے مصنف ڈاکٹر جنید احمد پاکستان کے ایک لائق، تجربہ کار ماہر تعلیم، محقق اور ممتاز انتظامی مشیر ہیں۔ انہوں نے کینیڈا کے شہر مانٹریال میں کنکورڈیا یونیورسٹی اور میک گل یونیورسٹی سے ۱۹۷۰ء کے وسطی عشرے میں بیچلر اور مالیات اور پالیسی میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی اسناد حاصل کیں۔ ان کو کینیڈا اور پاکستان دونوں ملکوں میں یونیورسٹی سطح کے مضامین اور افسروں کے ترقیاتی تربیتی پروگرام کی تدریس کا بیس برس سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ گزشتہ تیس برسوں کے دوران انہوں نے نیشنل مینجمنٹ کنسلٹنٹس کے چیئرمین کی حیثیت سے جو ملک کی اعلیٰ پائے کی پیشہ ور مشاورتی کمپنی ہے، چودہ سو سے زیادہ مطالعاتی موضوعاتی مقالوں اور پیشہ ورانہ مشاورتی کاموں کی تکمیل کے نگراں کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں تجارت اور معاشیاتِ پاکستان کے مضامین پر دو درسی کتب تصنیف کی ہیں۔ وہ پاکستان کو درپیش موجودہ مسائل سے متعلق کئی تحقیقی کاموں اور تحریکوں میں سرگرم عمل رہے ہیں۔ وہ خارجہ تعلقات کے ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے رکن اور خارجہ تعلقات کی کراچی کونسل کے تاحیات رکن بھی ہیں۔ انہوں نے زیرنظر کتاب کافی تحقیق، مطالعے اور تحقیقی اسفار کے بعد مستند حوالوں کے ساتھ ذرائع ابلاغ کے حقیقی ذرائع سے معلومات حاصل کرکے لکھی ہے۔
مذکورہ کتاب کی تقریب اجرا ۱۶ دسمبر ۲۰۱۶ء کو کراچی میں ہوٹل میریٹ میں ہوئی تھی جس میں عساکر پاکستان کے سابق وحاضر افسروں، حکومت اور شہر کے عمائدین نے بھرپور شرکت کی تھی۔ سابق گورنر سندھ لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر اس کے مہمان خصوصی تھے۔ تمام انگریزی اور اردو اخباروں نے تقریب اور کتاب کے بارے میں تبصرے شائع کیے۔

حصہ