امن کا پیغامبر بن

200

حضرت عمرؓ اندھیری سنسان رات میں کسی بے کس گھرانے کے لیے آٹے کی بوری کمر پر لادے چلے جارہے ہیں، بوری کے بوجھ سے آپ کی کمر جھکی جارہی ہے، چہرہ اور بال آٹے میں اَٹ چکے ہیں، یہ دیکھ کر ایک شخص عرض کرتا ہے:
’’اے امیرالمومنین! یہ مشقت آپ کے شایانِ شان نہیں۔ لائیے یہ بوری میں کمر پر رکھ کر پہنچا دوں‘‘۔
حضرت عمرؓ نہایت پُر معنی انداز میں فرماتے ہیں: ’’آج تم میرا بوجھ کاندھے پر اٹھانے کو تیار ہو لیکن کیا حشر کے دن بھی تم میرے گناہوں کا بوجھ اٹھا سکو گے؟‘‘
حضرت معروف کرخیؒ
* بغیر عمل کیے ہوئے بہشت کی آرزو کرنا گناہ، بغیر ادائے سنت کے امیدِ شفاعت رکھنا محض غرور اور دھوکا، اور بغیر فرماں برداری امیدوارِ رحمت ہونا محض جہالت اور حماقت ہے۔
* دولت کے بھوکے کو کبھی حقیقی راحت نہیں ہوسکتی۔
* ایسی بات میں گفتگو کرنا جس میں کسی کا فائدہ نہ ہو، علامتِ ضلالت و گمراہی ہے۔
* جس طرح برائی سننے کو ناپسند کرتا ہے، اسی طرح اپنے آپ کو مدح سرائی سے بھی بچا۔
*حق تعالیٰ جب کسی بندے کی بھلائی چاہتا ہے تو حُسنِ عمل کا دروازہ اُس پر کھول دیتا ہے۔
* آنکھ سب کی طرف سے بند کرلے، خصوصاً بری نگاہ سے کبھی نہ دیکھ۔
* محبت ایک ایسی چیز ہے جو سیکھنے اور کسی کے بتانے کی نہیں ہے۔
* شیطان کو سب سے پیارا بخیل مسلمان اور ناپسند گناہ گار سخی ہے۔
* امیروں کی صحبت کے نقصانات احاطۂ تحریر سے باہر ہیں، بچو بچو۔
(اقوالِ زریں کاانسائیکلو پیڈیا/ نذیر انبالوی)
کیا آپ جانتے ہیں ؟
1۔ آپ کے جوتے وہ پہلی چیز ہیں جن کی وجہ سے لوگ آپ کی شخصیت کا اندازہ لگاتے ہیں۔ نفیس جوتے پہنیں۔
2۔ اگر آپ گیارہ گھنٹے سے زیادہ بیٹھے رہتے ہیں تو جان لیں کہ پچاس فیصد امید ہے آپ دو سال میں بیمار ہوجائیں گے۔
3۔ کم ازکم چھے لوگ دنیا میں آپ کے ہم شکل موجود ہیں۔
اور نو فیصد امید ہے کہ زندگی میں ان میں سے ایک سے آپ کی ملاقات بھی ہوگی۔
4۔ تکیے کے بغیر سونے سے آپ کی کمر مضبوط ہوتی ہے اور کمر درد سے آرام محسوس ہوتا ہے۔
5۔کسی شخص کا قد عموماً اس کے باپ کی طرح ہوگا۔ اور وزن اس کی ماں کی طرح۔
6۔ انسانی دماغ تین چیزوں پر فوراً متوجہ ہوتا ہے: کھانا، دلکش لوگ اور خطرہ۔
7۔ دایاں ہاتھ استعمال کرنے والے کھانا بھی دائیں طرف چباتے ہیں۔
8۔ خشک ٹی بیگ ورزش کے سامان اور بدبودار جوتوں سے بدبو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
9۔ البرٹ آئن اسٹائن کے مطابق اگر زمین سے شہد کی مکھی کا وجود ختم ہوجائے تو انسانی حیات چار دن میں ختم ہوجائے گی۔
10۔ سیب کی اتنی زیادہ اقسام ہیں کہ اگر ہر روز ایک نئی قسم کا سیب آپ کھانا شروع کردیں تو بیس سال تک کھاتے رہیں گے۔
11۔آپ کھانے کے بغیر ہفتوں تک زندہ رہ سکتے ہیں، لیکن نیند کے بغیر صرف گیارہ دن زندہ رہ پائیں گے۔
12۔ہنسنے مسکرانے والے لوگ خشک مزاج لوگوں سے زیادہ صحت مند ہوتے ہیں۔
13۔سستی اسی طرح لوگوں کو ہلاک کرتی ہے جیسے سگریٹ نوشی۔
14۔ ایک انسانی دماغ وکی پیڈیا سے پانچ گنا زیادہ معلومات جمع کرسکتا ہے۔
15۔ ہمارا دماغ دس واٹ کے بجلی کے بلب جتنی طاقت استعمال کرتا ہے۔
16۔ ہمارا جسم تیس منٹ میں اتنی حرارت پیدا کرتا ہے کہ ڈیڑھ لیٹر پانی ابالا جا سکتا ہے۔
17۔ ہر روز دس منٹ پیدل چلنا چاہیے، مسکراتے ہوئے۔ اس سے ڈپریشن دور ہوجاتا ہے۔
امن کا پیغامبر بن

حصہ