دریافتیں

322

160کولکس کوپر نیکس 19 فروری 1473 کو تھورن، پولینڈ میں پیدا ہوا۔ اس نے کراکو یونیورسٹی میں ریاضیات کی تعلیم پائی۔ پھر بولینا، اٹلی جاکر بیک وقت عیسوی دینیات اور علم ہیئت پڑھاتا رہا۔ ہیئت دنیا کے قدیم ترین علوم میں سے ہے اور اسے اُس زمانے میں بہت ضروری سمجھا جاتا تھا، غیر مذہب لوگ بھی اجرام سماوی کے مشاہدے سے وقت اور موسموں کا حال دریافت کیا کرتے تھے۔ قبل تاریخ زمانے میں مصر و بابل چین و ہند میں ہیئت سے متعلق بہت کچھ معلومات حاصل ہوئیں۔ اس علم کا نکتۂ آغاز یہی تھا کہ زمین کائنات کا مرکز ہے۔ تیسری صدی میں جزیرہ ساموس کے سائنس دان ایرسٹارکس نے سب سے پہلے سورج کو مرکز قرار دے دیا۔ پھر ارشمیدس نے اپنا نظریہ پیش کیا۔ ایک ہزارآٹھ سوسال بعد کوپرنیکس بھی اسی نتیجے پر پہنچا، جس پر ارشمیدس پہنچا تھا۔ کوپر نیکس اُس دور میں پیدا ہوا، جسے یورپ میں احیائے علوم کا دور کہا جاتا ہے، لوگ قدیمی فکرو نظر کی زنجیریں توڑنے پر آماد ہوچکے تھے، لہٰذا کوپرنیکس کے اس انقلابی نظریے کو پذیرائی ملی کہ زمین بھی دوسرے سیّاروں کی طرح سورج کے گرد گھوم رہی ہے۔ کوپرنیکس کو دوسرے اہلِ علم کی طرح زمین کے گول ہونے کا یقین تھا اور اُس نے جو نیا نکتہ دریافت کیا، وہ بعد میں بالکل دُرست ثابت ہوا۔
nn

حصہ