(پیش انٹر نیشنل اسکول کا سائنس میلہ(سید محمود اعجاز

226

پیس انٹرنیشنل اسکول نے نومبر 2016ء میں سائنس میلہ منعقد کیا۔ میلے کے انعقاد کا فیصلہ سر محمود قاسم نے کیا، جس کا مقصد طلبہ و طالبات کی مخفی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اور ان کے تخلیقی کام کو پروان چڑھانا تھا۔ سائنس میلے کے کافی موضوعات تھے، جن میں سے درج ذیل خاص اہمیت کے حامل تھے:
* ’’صحت کیمپ‘‘ جس میں بلڈ ٹیسٹ، بلڈ گروپ وغیرہ بتائے جارہے تھے۔
* ’’قرآن اور سائنس‘‘ کے اسٹال پر سائنسی ایجادات کا قرآن پاک کے ذریعے تعارف تھا، اس موقع پر تجربات کرکے بھی دکھائے جارہے تھے۔
حساب کے شعبے:
* ذہنی صلاحیتوں کے مقابلے ہورہے تھے۔
* کھیل ہی کھیل میں حساب سکھانے کا بھی اسٹال تھا، جس میں بچوں بڑوں سب نے گہری دلچسپی لی۔
حیاتیات کے شعبے :
رہائشی عادات و اطوار، مختلف جانوروں کے رہن سہن کے طریقوں کو اُجاگر کیا گیا جن میں برفانی ریچھ کا اسٹال خاص طور پر قابل ذکر تھا۔
قدرتی نعمتوں کے شعبے:
* ’’تازہ پانی‘‘ کے اسٹال پر بتایا گیا کہ پانی کہاں سے آتا ہے، کس طرح ذخیرہ کیا جاتا ہے اور کیسے استعمال ہوتا ہے؟
* ’’پودوں کی پیداوار‘‘: نباتات کی پیداوار کے حوالے سے دل چسپ معلومات دی گئیں۔
* گرین ہاؤس:۔۔۔ایک گرین ہاؤس بنایا گیا، جس میں فطرت کے حُسن کی عکاسی کی گئی تھی اور ہر طرف سبزہ ہی سبزہ تھا۔
اس سائنس میلے میں تعلیمی اسٹالز کے علاوہ دیگر بہت سی چیزیں بھی تھیں، جن میں کینیٹن، کیفے ٹیریا، کھیل کُود، اس کے علاوہ طلبہ کی ضروریات کی چیزوں کا بھی اسٹال تھا جیسے پینسل، پین، ربر، کاپی وغیرہ وغیرہ۔
میلے میں اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کی محنت اور جاں فشانی نظر آرہی تھی۔ ہمارے نائب پرنسپل سر محمود قاسم نے اپنی اختتامی تقریر میں کہا کہ یہ سائنس میلہ اساتذہ کرام کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔
سائنس میلے کے متعدد مہمان کراچی یونیورسٹی سے آئے تھے۔ میلے میں ایک پلاسٹک پائپ کمپنی کا اسٹال بھی تھا، جہاں موقع پر ہی پائپ تیار کیے جارہے تھے، جو بے جوڑ پائپ کہلاتے ہیں اور ان کو جتنا لمبا چاہیں، اسی وقت تیار کرسکتے ہیں۔ اسٹال پر موجود بچے نے بتایا کہ ہماری کمپنی گھروں میں 365 فٹ تک لمبے پائپ تیار کرچکی ہے۔ میلے میں بچوں کے ساتھ ساتھ والدین نے بھی دل چسپی لی۔ اس سائنس میلے کا ایک اور مقصد بھی تھا، وہ یہ کہ والدین کو بھی معلوم ہو کہ ان کے بچے کتنے باصلاحیت ہیں۔
پودوں کی پیداوار میں نقلی اور اصلی پودے دکھائے گئے۔ ایک طرف ہمارے قاری عبدالستار کے اسٹال پر کتابیں، مسواک اور دیگر اشیاء مفت دی جارہی تھیں، کیوں کہ لوگوں میں دینی کتابیں خریدنے کا رجحان کم ہے۔ IQ لیول کے شعبے میں ہماری استانی نے بچوں کے لیے کچھ کھیل رکھے تھے، جن کے ذریعے بچے کھیل ہی کھیل میں حساب بھی سیکھ رہے تھے۔ پودوں کی بہار نے شرکا کو بہت مسرور کردیا تھا۔ میلے میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت اور ان کی دل چسپی سے یہ تحریک ملتی ہے کہ ایسے پروگرام آئندہ بھی منعقد ہونے چاہئیں۔ ہیپی اسکول کا سائنس میلہ کافی متاثر کن رہا اور ان شاء اللہ آئندہ اس سے بھی زیادہ کامیاب میلے کا انعقاد کیا جائے گا!!

حصہ