(ایک چپ سوکھ مرسلہ(مہوش کمال

168

ایک سوداگر کو کاروبار میں نقصان اٹھانا پڑا۔ اس نے اپنے بیٹے سے کہا: تم میرے اس نقصان کا ذکر کسی سے نہ کرنا۔
بیٹے نے کہا: ابّا جان، آپ کا حکم ہے تو کسی سے نہ کہوں گا، لیکن یہ تو بتائیے کہ اس بات کو چھپانے سے کیا فائدہ ہوگا؟
سوداگر نے جواب دیا: چھپانے میں یہ فائدہ ہے کہ ایک غم کے بجائے دو دو غم نہ جھیلنا پڑیں گے۔ ایک تو مالی نقصان کی تکلیف اور دوسرے پڑوسی کے خوش ہونے کا افسوس، جو ہمارے نقصان پر خوش ہوتا ہے۔۔۔ یعنی اپنے غم اور تکلیف کا ذکر اپنے دشمنوں کے سامنے مت کرو، کیوں کہ بظاہر تو وہ ہمدردی ظاہر کریں گے، لیکن دل میں تمہارے نقصان پر خوش ہوں گے۔
nn

حصہ