جسارت کے تحت باہمت ایوارڈ10دسمبر کو آباد ہاؤس گلستان جوہر میں ہوگا

کراچی:روزنامہ جسارت کے تحت نیورولوجی اویئرنیس اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن(نارف)،ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان(آباد) اور الخدمت کے اشتراک سے معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے منگل 10 دسمبر کوسہ پہر 3 بجے آباد ہاؤس گلستانِ جوہر میں “جسارت باہمت ایوارڈ”منعقدکیا جائے گا۔تقریب میں ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں معذوری کے باوجودنمایاں کاردگی کا مظاہرہ کرنے والے  افراد کو ایوارڈز دیئے جائیں گے۔جسارت باہمت ایوارڈ کی تقریب کوشعبۂ بحالیٔ معذور افراد حکومتِ سندھ کا خصوصی تعاون حاصل ہے۔تقریب میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مہمانِ خصوصی ہوں گے،جب کہ تقریب میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ ،وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون ِ خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد قاسم نوید قمرکے علاوہ ملک بھر سے کاروباری، سیاسی، سماجی اور عسکری شخصیات،معززین شہر اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

تعمیر بازار ڈاٹ کام، ایم ڈی اے  ،نیشنل بینک آف پاکستان، اے کے ڈی گروپ، اینگرو فاؤنڈیشن، ہمدردفاؤنڈیشن، سمیت معروف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز باہمت افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کی اس تقریب کا حصہ ہوں گے۔