جسارت باہمت ایوارڈ2019تقریب کی جھلکیاں

پاکستان میں پہلی بارجسارت میڈیا گروپ کی جانب سے خصو صی افراد کے لئے باہمت ایوارڈ2019 کا انعقاد کیاگیا
٭آباد ہاؤس کراچی کا جناح ہال تقریب شروع ہونے سے پہلے ہی کھچا کھچ بھر چکا تھا
٭ باہمت ایوارڈ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانے سے ہوا
٭جسارت کے نیوز ایڈیٹر سید حسن احمد نے تلاوت قرآن پاک، سینئر صحافی روزنامہ جسارت کے چیف رپورٹر واجد حسین انصاری نے نعت رسول مقبول پڑھنے کی سعادت حاصل کی،جبکہ جے ایس ڈیف کے بچوں نے پاکستان کا قو می ترانہ پیش کیا،
٭جسارت کے زیر اہتمام خصو صی افراد کے لئے منعقدہ باہمت ایورڈ کی پروقار تقریب میں سیاسی،سماجی، عسکری،کاروباری واخباری صنعت سے وابستہ افراد نے شرکت کی
٭ باہمت ایورڈ تقریب میں آنے والے معزز مہمانوں کا الخدمت کے رضا کاروں نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔
٭ا سٹیج سیکرٹری کے فرائض جسارت کے ڈائر یکٹر مارکیٹنگ سیدطاہر اکبر اور شکیل خان نے ادا کئے
٭ سیداکبر طاہر نے کہا کہ اگر کسی اخبار نے نظریہ پاکستان، مسئلہ کشمیر کیلئے آواز بلند کی ہے تو وہ صرف روزنامہ جسارت ہے
٭خصوصی افراد کو ایوارڈ ملنے کے موقعے پر جناح ہال تالیاں سے گو نجتا رہا
٭جب نظامانی صاحب نے کہا کہ جسارت نظریاتی صحافت کے سب سے بڑے علمبردار کی حیثیت سے جانتے ہے تو حاضرین نے تالیاں بجا کر تائید کی
٭مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد کی بہترین کارکردگی پر ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں ا سٹیج پر بلا کر معزز مہمانوں سے ایوارڈدلوایا گیا،
٭ باہمت ایورڈ تقریب میں شرکت کرنے والے طلباء، خواتین،بزرگوں،نوجوانوں اور دیگر افراد جسارت کی جانب سے خصو صی افرادکو باہمت ایورڈ دینے کے ا قدامات کو سراہایا
٭جسارت کے سی ای او ڈاکٹر واسع شاکرخصوصی افرادکے پاس گئے او ر ان سے شفقت کا اظہار کیا
٭116خصوصی افراد کوجسارت باہمت ایوارڈ2019دیا گیا
٭جسارت کی جانب سے خصو صی افراد کے لئے باہمت ایورڈ تقریب منانے کا مقصد رنگ، نسل اور ذات سے بالاتر ہو کر خصوصی افراد کی بحالی میں ان کو معاشرے کا حصہ بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہے۔