ڈیفکلیریا کے تحت ڈی ایس ایل 2019ء کا شاندار آغاز

ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ 2019 کا آغاز
ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ 2019 کا آغاز

کراچی (رپورٹ:محمد عارف میمن) ڈیفنس کلفٹن رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ڈیفکلیریا کے تحت ڈی ایس ایل 2019ءکا معین خان اکیڈمی میںشاندار آغاز ہوگیا۔ ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی بریگیڈیئر ابرار حسین بھٹی ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے تھے۔

ڈئفکلیریا کے اسپورٹس سیکرٹری آؔصف عصمت میڈیا سے گفتگو کررھے ھیں

ٹورنامنٹ کی شاندار تقریب میں روزنامہ جسارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بریگیڈیئر ابرار حسین بھٹی کا کہنا تھا کہ جس طرح ڈیفکلیریا نے انتہائی قلیل مدت میں انتہائی شاندار ایونٹ کاانعقاد کیا وہ قابل تحسین ہے۔

ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک رھنما بات چیت کرتے ھوئے

انہوں نے کہاکہ آج کراچی میں امن وامان کی صورت حال کافی بہتر ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کے ایونٹ کراچی اور کراچی کے نوجوانوں کے لیے مثبت کردار ادا کرنے میںمعاون ثابت ہوگا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے راجہ مظہر صدر ڈیفکلیریا نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ کا گزشتہ آٹھ سالوں سے باقاعدہ کامیابی سے انعقاد کیاجارہاہے ۔ ہر آنے والے سال میں اس میں مزید بہتری کی جانب جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد ڈیفنس کلفٹن رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کوآپس میں متحد رکھنا اورآپسی تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو تفریح فراہم کرنا بھی ہے۔

ڈیفکلیریا کے رھنما بات چیت کررھے ھیں

انہوں نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے ہم دنیا میں امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں امن وامان کی صورت حال کافی بہتر ہے اور بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورت حال اب کافی بہتر ہوچکی ہے۔ راجہ مظہر کا مزید کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کو دو مختلف جگہوں پر منعقد کیاجارہا ہے ایک معین خان اکیڈمی اور دوسرا نیا ناظم آباد میں اس ٹورنامنٹ کے میچز کھیلے جائیں گے۔ تاہم افتتاحی تقریب کے ساتھ ساتھ اختتامی تقریب بھی معین خان اکیڈمی میں ہی منعقد ہوگی ۔ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ صرف کلفٹن اورڈیفنس کے لوگوں کے لیے نہیں بلکہ پورے کراچی کے لیے ہے۔

ڈیفکلیریا کے صدر راجا مظھر ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاھ کررھے ھیں

آخر میں انہوں نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر ڈیفکلیریا انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ جنرل سیکریٹری ڈیفکلیریا جوہر اقبال نے جسارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد کراچی کے بہتر امیچ کو دنیا کے سامنے لانا ہے اور کراچی کے لوگوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شاندار تقریب کے انعقاد پرپوری انتظامیہ کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔

ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈیفکلیریا رھنمائوں کا لیا گیا گروپ فوٹو

اس موقع پر یونس رضوی جوائنٹ سیکریٹری ڈیفکلیریا نے کا کہنا تھا کہ ڈیفکلیریا ایک فیملی ہے جس کا مقصد لوگوں کو بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے ہم بھی اپنے لوگوں کا خیال رکھتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کا ہر سال باقاعدگی سے انعقاد کرتے آرہے ہیں ۔

ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر ایم پی اے شھزاد قریشی ،طاھر اکبر ودیگر کا گروپ فوٹو

ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایس ایل سے ریجنل ،ڈسٹرکٹ اور قومی سطح پر کھلاڑیوں کو لانا ہے،معین خان اکیڈمی میں کھلاڑی بھرپور پریکٹس کررہے ہیں اور امید ہے جلد یہاں سے بھی کھلاڑی ریجنل ،ڈسٹرکٹ اورقومی سطح پر کھیلتے ہوئے نظرآئےں گے۔

آصف عصمت سیکریٹری اسپورٹس ڈیفکلیریا نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ کا ہر سال باقاعدگی سے انعقاد ایک مشکل مرحلہ ہے جسے آسان بنانے میںڈیفکلیریا انتظامیہ نے بھرپور تعاون کیا ہے جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا مقصد لوگوں میں آپسی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے،اس ایونٹ کے ذریعے ہم لوگوں کوجہاں تفریح فراہم کررہے ہیں وہیں کراچی کا مثبت امیج بھی دنیا کے سامنے لارہے ہیں ۔

قبل ازیںتقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا اور بعد میں قومی ترانہ

ڈیفکلیریا کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پرشرکاء کا گروپ فوٹو

بھی پڑھاگیا ۔ٹورنامنٹ کا آغاز مہمان خصوصی بریگیڈیئر ابرار حسین بھٹی نے شاٹ کھیل کر کیا جب کہ بولنگ شہزاد قریشی رکن سندھ اسمبلی نے کروائی۔ آخر میں ڈیفکلیریا کی جانب سے مہمان خصوصی بریگیڈیئر ابرار حسین بھٹی کو گلدستہ اور شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

 

اس موقع پر راجہ مظہر صدر ڈیفکلیریا ،جوہر اقبال جنرل سیکریٹری ڈیفکلیریا،یونس رضوی سیکریٹری ڈیفکلیریا،آصف عصمت سیکریٹری اسپورٹس ،آصف عبدالکریم سینئر رہنماڈیفکلیریا ،مرزا زبیر بیگ ۔سینئر نائب صدرڈیفکلیریا ،ذکر محنتی ،سینئر رہنما ڈیفکلیریا، روح الامین سینئر رہنماڈیفکلیریا،عمران زمان سیکریٹری میڈیاڈیفکلیریا،سرسید ثاقب شاہ سیکریٹری کوآرڈینیشن ڈیفکلیریا ،معاذ لیاقت سیکریٹری ایجوکیشن ڈیفکلیریا،محمد بشیر نائب صدر کلفٹن ،شہزاد قریشی رکن صوبائی اسمبلی سندھ ،معین احمد خان سینئر رہنماڈیفکلیریا اورمعین خان سابق قومی کپتان بھی موجود تھے۔

تقریب میں نظامت کے فرائض سینئر رہنما آصف عبدالکریم ڈیفکلیریانے انجام دیے۔ ایونٹ میں 42ٹیمیں ناک آﺅٹ کی بنیاد پر شریک ہیں،افتتاحی روز 3ٹیموں کے درمیان میچ کھیلے گئے ۔

حصہ