عمران امان اللہ یونٹی گروپ کے امید وار برائے نائب صدر (کلفٹن) کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد اپنے گروپ کے ہمراہ

عمران امان اللہ یونٹی گروپ کے امید وار برائے نائب صدر (کلفٹن) کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد اپنے گروپ کے ہمراہ
عمران امان اللہ یونٹی گروپ کے امید وار برائے نائب صدر (کلفٹن) کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد اپنے گروپ کے ہمراہ موجود ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس کلفٹن رئیل اسٹیٹ ایجنٹس (ڈیفکلیریا ) کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں یونٹی گروپ کے امید وار برائے نائب صدر عمران امان اللہ نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ۔ اس موقع پر یونٹی گروپ کے دیگر امیدواران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرعمران امان اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ منتخب ہوکر کلفٹن کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی فلاح وبہبود اور مسائل کے حل کیلیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔انہوںنے اپنے ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے جتوانے میں اہم کردار ادا کریں ۔

حصہ