ڈپریشن

دورِ حاضر میں بلا تفریق ہر عمر کے افراد ڈپریشن جیسی مہلک بیماری کا شکار ہیں۔ انسان اپنی زندگی سے اکتائے ہوئے ہیں اور وہ اپنے اندر نئی خواہشات کو پروان چڑھانے کے بجائے ناکامی کا تسلیم کرکے قسمت کے آگےہتھیار ڈال کر خود کو اپنی ذمہ داریوں سے مبرا قرار دے دہیں۔ ایسے افراد کوشش کرنا اور محنت کرنا ترک کردیتے ہیں۔ گھنٹوں کے حساب سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہیں ۔

ہر ایک کی اپنی زندگی میں ایسے اوقات آتے ہیں جب وہ تنگ آ چکے ہوتے ہیں یا دکھی محسوس کرتے ہیں۔ یہ عام طور پر کسی خاص وجہ سے ہوتا ہے، روزمرہ زندگی میں اس کی زیادہ مداخلت نہیں ہوتی اور عام طور پر ایک دو ہفتے سے زیادہ نہیں رہتا۔تاہم اگر یہ احساسات ہفتوں یا مہینوں تک چلیں یا اتنے خراب ہو جائیں کہ آپ کی زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کرنا شروع کر دیں تو آپ کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا امکان ہے اور آپ کو مدد حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

لوگ مختلف طریقوں سے ڈپریشن کی مختلف سطحوں کے تجربے سے گزرتے ہیں۔ ڈپریشن کی سطحیں ہلکی، معتدل یا شدید ہیں۔لوگوں کا ڈپریشن کا تجربہ ان کے ثقافتی پس منظر اور ان کی ذاتی اقدار، اعتقادات اور زبان سے بھی متاثر ہوتا ہے۔اگر آپ ڈپریشن میں مبتلا ہیں تو آپ شاید درج ذیل میں سے کچھ ملاحظہ فرمائیں:اپنے ذہن میں آپ ناخوش، دکھی، توانائی کی کمی، افسردگی محسوس کریں – یہ احساس جائے گا نہیں اور دن کے کسی خاص وقت، اکثر صبح کو بدتر ہوسکتا ہے. کسی چیز سے خوش نہیں ہو سکتےلوگوں سے میل ملاقات میں دلچسپی اور دوستوں سے رابطہ کھو دیتے ہیںمناسب طریقے سے متوجہ نہیں رہ سکتے اور فیصلے کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیںاپنی خود اعتمادی کھو دیتے ہیںخود کو مجرم اور بے وقعت محسوس کرتے ہیں مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیںنا امیدی محسوس کرنا شروع کر دیتے ہیں، اور شاید خود کشی کی خواہش بھی۔

اپنے جسم میں آپ کو معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ بے چینی، گھبراہٹ یا اشتعال محسوس کرتے ہیںتھکاوٹ محسوس کرتے ہیں اور توانائی نہیں پاتےسو نہیں سکتے یا بہت زیادہ سوتے ہیں۔صبح سویرے یا رات بھر جاگتے ہیں۔سر درد یا پیٹ کی خرابی رہتی ہے۔کھا نہیں سکتے اور وزن کھو دیتے ہیں یا زیادہ ‘سکون سے کھا سکتے ہیں اور وزن بڑھا لیتے ہیں۔دوسرے لوگ محسوس کر سکتے ہیں کہ آپ:کام پر غلطیاں کرتے ہیں یا توجہ نہیں دے پاتے۔غیر معمولی طور پر خاموش اور پیچھے ہٹتے نظر آتے ہیں یا لوگوں سے گریز کر رہے ہیں۔معمول سے زیادہ چیزوں کے بارے میں فکر کرتے ہیںمعمول سے زیادہ چڑچڑے ہیں۔معمول سے زیادہ یا کم سو رہے ہیں۔مبہم جسمانی مسائل کی شکایت کرتے ہیں۔اپنی اچھی طرح سے دیکھ بھال کرنا چھوڑ دیتے ہیں – آپ اپنے بال یا کپڑے نہیں دھوتےاپنے گھر کی ٹھیک طرح سے دیکھ بھال کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ آپ کھانا پکانا چھوڑ دیتے ہیں، چیزیں سلیقے سے نہیں رکھتے یا اپنے بستر پر چادریں تبدیل کرنا بھول جاتے ہیں۔

ایسی کئی علامات آپکی زندگی کو جیتے جی ختم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ڈپریشن ختم کرنے کے لئے سہاروں کی تلاش بےکار اور بے فائدہ ہے۔ اپنے آپ کے ساتھ وقت گزارنا سیکھیں۔ اپنے معمولات میں تبدیلی پیدا کریں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے لیے گول سیٹ کریں۔ اپنا شیڈول ایسا ترتیب دیں کہ آپ ہمہ وقت مصروف رہیں اور فراغت کم سے کم نصیب ہو۔