اے سرزمین فلسطین

اے سرزمین فلسطین

تجھ سے شرمندہ ہیں ہم

اے سرزمین فلسطین

اے سرزمین فلسطین

 

ظلم اور جبر تم پہ طاری رہا

کئی نسلوں کا خون جاری رہا

معصوم شہیدوں کے خون کا

قرض ہے جو ہم پہ بھاری رہا

تیرے لئے غمزدہ ہیں ہم،

اے سرزمین فلسطین

اے سرزمین فلسطین

 

پیاری ماؤں اور بہنوں کا

اجڑا گھر اور گلستان بھی

لٹتے رہے اور کٹتے رہے وہ

نہ بدلے ہمارے دن رات بھی

بےحس ہے اور بے وقعت بھی

ہمارا وجود نہ کسی کام کا

بہتا رہا لہو جب معصوموں کا

زندگی کی رنگینیوں میں

کھوئے رہے ہم نہ سوچا کبھی

.سامنا کیسے کر پائیں گے؟

.رب کو کیسے بتا پائیں گے؟

کس منہ سے کہیں ہم

اے غزہ تیرے لئے

ہم افسردہ ہیں

تجھ سے شرمندہ ہیں

اے سرزمین فلسطین

اے سرزمین فلسطین

 

صبروہمت کی اعلیٰ مثال ہو

تم دین اسلام کی ڈھال ہو

جان دیتے رہے، مسکراتے رہے

یقیں ہے ہمیں اس بات کا

اللہ کا قرب پا گئے ہو تم

تیرے لئے دل گرفتہ ہیں

اے سرزمین فلسطین

اے سرزمین فلسطین

حصہ