بے سہارا رشتے دار‎‎

حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ. تمہارا بہترین دوست وہ ہے کہ جب تم غریب ہو جاؤ تم سے محبت میں کمی نہ کرے۔

کتنی گہری اور پیاری بات کی ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے، آج ہمیں ایسے کئی چہرے اپنے سامنے نظر آئیں گے کہ جب کسی پر مصیبت، غربت، اور آزمائش آتی ہے تو اپنے بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، غیر تو پھر غیر ہے لیکن اللہ کی اس زمین پر ایسے انسانیت کے جذبات سے پر لوگ بھی نظر آئیں گے جو خود تکلیف میں ہوتے ہوئے دوسروں کی تکلیف دور کرنے کے لئے آگے بڑھیں گے، یہ قول میری نظروں کے سامنے سے گزرا تو ایسے کئی چہرے میری نظروں کے سامنے اگئے جب انہوں نے تکلیف میں اپنے دوستوں کا بھرپور ساتھ دیا جبکہ اس وقت ان کے بہت سے اپنے ان سے آنکھیں کترانے لگے یہی اصل وقت ہوتا ہے کسی کی پہچان کاکہ وہ کتنا مخلص ہے اس میں کتنی انسانیت ہے ویسے آج کے اس مادہ پرست دور میں ایسے دوستوں کا ملنا بہت مشکل کام ہے لیکن اگر کسی خوش نصیب کو ایسے پیارے دوست مل جائیں تو ان کی قدر ضرور کریں کیونکہ میں نے اپنے اس پاس بہت سے ایسے لوگ دیکھے ہیں جو اپنے قریبی دوست و احباب کو بھی سخت اذیت میں دیکھ کر ان سے ملنا جلنا بھی چھوڑ دیتے ہیں کچھ ایسے بھی ہیں جو اپنے غریب دوست احباب سے ملنا بھی اپنی بے عزتی سمجھتے ہیں خصوصاً انہیں اپنی پارٹیوں وغیرہ میں بلانا پسند نہیں کرتے، لیکن کہیں اسکے برعکس مثالیں بھی نظر آتی ہیں۔

جیسےزرینہ کی زندگی کے حالات میں یہاں آپ سے شیئر کروں گی کہ کس طرح رب العالمین اپنے بندوں کو اپنے ہی بندوں کے سہارا بناتا ہے. زرینہ کے لئے بڑا سانحہ تھا کہ وہ بھری جوانی میں بیوہ ہوگئی، تین چھوٹے چھوٹے بچے انکی تعلیم وتربیت گھر کے اخراجات، جبکہ شوہر کی چھوڑی ہوئی کچھ رقم اسکے پاس تھی یہی سوچیں تھیں جنھوں نے اسے پریشان کر دیا تھا باپ بھائی کوئی نہ تھا جو اس بے سہارا کو سہارا دیتا ایسے کڑے وقت میں بڑی نند آگے بڑھی نہ صرف بھاوج کو حوصلہ دیا بلکہ بھر پور مالی مدد کی یقین دہانی بھی کرائی کہ جیسے اسکے بھائی کی زندگی میں اسے تمام زندگی کی سہولیات میسر تھی اب بھی وہی اسے مہیا کی جائیں گی گرچہ شوہر کی کمی اسے ہر گھڑی محسوس ہوتی ہے لیکن اللہ رب العزت نے اسے ایک مضبوط سہارا عطا کیا ہے الحمد للہ

اسی اللہ کی طرف سے دیئے گئے سہارے کی بدولت آج زرینہ پہلے کی طرح ایک پرسکون زندگی گزار رہی ہے. بے شک میرا رب کسی کو بے سہارا نہیں چھوڑتا زرینہ کی نند کو اللہ تعالیٰ نے اس نیکی کے صلہ میں بہت نوازتا جارہا ہے اور آخرت کا اجر عظیم علحیدہ ہے۔ سبحان الله