یہی اِک تمنا میری پوری کردے

اے میرے پیارے رب !

یہ میری ساری محبتیں تیرے واسطے ہیں !

میراجینا مرنا تیرے وسطے ہے !

یہی اک تمنا اس دل نے کی ہے کہ !

میراہنسنا رونا تیرے واسطے ہو ! قدم جو بھی اٹھے !

بس اک خیال سے ہو ! چلوں جو بھی رستہ تیرے واسطے ہو !

میں جو سانس لوں تیری یاد میں لوں

میر جاگنا سونا تیرے واسطے ہو

میری گفتار تیرے ذکر پر ہو

میرا کہنا سننا تیرے واسطے ہو

یہی اک تمنا میری پوری کردے

میرے دل کے گھر پر تیرا نام ہو

دورود وسلام ہو اِس زبان پر

پڑھوں جب بھی کلمہ تیرا پڑھوں

سنوں گر کچھ تو ذکر تیرا ہو لکھوں اگر میں تو ذکر تیرا ہو

زبان وبیان پر تیرا ہی تذکرہ ہو

یعنی میرا پڑھنا لکھنا تیرے واسطے ہو