صدائے دل

اگر تم بھی بکھر جاؤ
اگر تم ٹوٹ بھی جاؤ

تو اس رب کو صدا دینا
اسے سب کچھ بتا دینا

جو تم پر بیت جائے وہ
بیاں کردینا اس رب کو

جو ہر مشکل کا دافع ہے
جو ہم سب کا سامع ہے

بتا دینا کہ تم کو اسکی دنیا نےستایا ہے
تمہارا دل دکھایا ہے

تمہاری اپنی نظروں ہی سے دنیا نے گرایا ہے
تم اسکو سب بتا دینا

اسے کہنا کہ بندوں نے تمہیں بے حد رلایا ہے
یقین مانو وجود ناتواں وہ تھام لے گا

تمہارے درد کو بھی بھانپ لے گا
وہ رب رحمت سے تم کو ڈھانپ لے گا

تمہارے ٹوٹے دل کو اس طرح سے ہاتھ میں لے گا
تمہارے درد کو رحمت سے اپنی خاک کردے گا

وہ دنیا کی محبت کو تیرے دل سے نکالے گا
تمہاری ذات خود سے جوڑ کر کندن بنا دے گا

اسے تم سب بتا دینا
تم اس رب کو صدا دینا