بس اب اور نہیں

بھائی ایک کلو ٹماٹر دینا حنا نے سبزی والے سے کہا،

جی بہن؛ سبزی والے نے حنا کے چھانٹ کر الگ کۓ ہوئے ٹماٹر کی ٹوکری ترازو پر رکھی اور جلدی سے اٹھا کر شاپر میں ڈالنے لگا بھائی تول صحیح نہیں ہوا اور آپ نے ٹماٹر اٹھا کر جلدی سے تھیلے میں بھر دیۓ، حنا نے سبزی والے کو ٹوکا۔

نہیں !  نہیں باجی میں نے صحیح تولا ہے، سبزی والے نے ڈھٹائ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ دانت نکالے۔

بالکل نہیں دوبارہ تولو ذرا حنا نے غصے سے کہا۔

سبزی والے نے منہ ناک منہ بناتے ہوئے ٹماٹر دوبارہ ترازو پر رکھ دیے اور حنا کا شک بالکل صحیح نکلا پورے تین ٹماٹر اور ڈالے تب کلو پورا ہوا۔ دیکھا نہ ! حنا نے فاتحانہ نظروں سے سبزی والے کو دیکھا، اور سبزی والا کسھیانی سی ہنسی کے ساتھ بولا باجی اتنے غور سے ترازو کی طرف کون دیکھتا ہے؟

حنا نے سبزی والے کے سوال پر جذباتی لہجے میں کہا ! اچھا سوال ہے تمہارا پہلے میں بھی ترازو کی طرف اتنے غور سے نہیں دیکھتی تھی مگر  تمہیں پتا ہے 28 اگست کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہونے والے ہیں اور جس جماعت کا انتخابی نشان ترازو ہے اس سے مجھے اپنے کراچی کے لئے بہت اُمیدیں ہیں۔

کراچی میں اس وقت ایک ہی جماعت ایسی نظر آتی ہے جو کراچی کے لئے اپنے دل میں درد رکھتی ہے جو کراچی کے دکھ کو اپنا ذاتی دکھ سمجھ کر اس کے لئے آواز اٹھاتی ہے باقی تو سب کے کرپشن کھل کھل کر سامنے آچکے ہیں اگر اب بھی میں ترازو کو غور سے نہ دیکھوں تو بتاؤ کیا کروں؟

کیا اپنے ضمیر کو سلا دوں کیا اپنا قیمتی ووٹ ترازو کو نہ دوں؟ بس اب اور نہیں آزمانا ان کرپٹ لوگوں کو اب ہمیں کراچی کے لئے ایماندار قیادت کو اقتدار میں لانا ہے جو حافظ نعیم الرحمن کی صورت میں ہمارے درمیان موجود ہے اور ان کا انتخابی نشان ترازو ہے۔

ارے چھوڑو باجی ووٹ دینے سے کیا ہو جائے گا، اس دن میچ ہے انڈیا پاکستان کا میں تو وہ دیکھوں گا، سبزی والے نے جواب دیا۔

ہاں میرے بھائی میچ بھی دیکھنا مگر صبح ووٹ دے کر آنے کے بعد کیونکہ پولنگ اسٹیشن تو صبح سویرے ہی اپنا کام شروع کر دیتے ہیں ووٹ ڈالنے کے بعد بھی تم آرام سے میچ دیکھ سکتے ہو۔

یاد رکھیں اب میں سبزی والے کے ساتھ ساتھ آپ سب سے مخاطب ہوں 28 اگست کو پہلے ووٹ ڈالنے جانا ہے ترازو پر مہر لگانی ہے اور پھر آرام سے میچ دیکھنا ہے۔

سبزی والے کے لئے آخر میں ایک اور بات ناپ تول میں کبھی کمی نہ کرنا تم اپنا ایمان مضبوط رکھو گے تو اللہ تمہارے حلال رزق میں برکت ڈال دے گا۔ انشاء اللہ ۔