میرا وطن

میری جُند میری جان میرا پیارا پاکستان
میری صبح میری شام میرا پیارا پاکستان

کے ٹو اور ناگا پربت اس کی عظمت کے مینار
بلندوبالا پہاڑوں کی سرزمین میراوطن

جنت نظیر وادیاں ہیں اس کی شان
پانج دریاؤں کی سر رمین اس کی پہچان

پنجاب سندھ سرحد اوربلوچستان اپنی مثال آپ
سونا اُگلےہرسو اس کے کھیت کھلیان

وادی کاغان اور کیلاش اس کے ماتھے کا جھومر
لعل و یاقوت جابجا اس میں مدفن

جیالے سپاہی ہر وقت سرحدوں پر چاق و چوبند
ہواوؤں میں شاہین اس کے پاسبان

معدنی دولت سے مال و مال میری زمین
کارخانے فیکڑیاں اور ملیں اس میں رواں

بھوکا نہ سوئے اس میں کبھی کوئی انسان
اللہ رکھے اس کو سلامت دشمن نہ ہو کبھی کامران