اُٹھو کہ منزل قریب ہے

نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ

اللہ کے مدد اور فتح بہت قریب ہے! صرف 6 دن کے فاصلے پر عوام منتظر ہیں کہ کراچی کی قسمت بدلے گی ! انشاءاللہ ۔

عوام نے۔ ہر سیاسی جماعت کو آزما لیا،  حالیہ کراچی کی بارشوں میں شہر پانی میں ڈوب گیا۔ بلاول بھٹو ؟ وسیم اختر ؟ مراد علی شاہ ؟ ان میں سے کون اُٹھ کر آیا عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیے، عوام کی مشکلات، ان کے مال و اسباب کا ضیاع، کرنٹ لگنے سے مرنے کے واقعات، کسی چیز نے ان پر اثر نہیں ڈالا !

ان حالات میں اگر عوام کا ساتھ دیا وہ صرف جماعت اسلامی تھی عوام اب بے لوث ۔۔ہمدرد اور سچے میرکے منتظر ہیں عوام آپ خوش نصیب ہے اس دفعہ اللہ نے آپ کی سن لی حافظ نعیم الرحمان صاحب وہ ستون ہیں جو دین کے علم بردار ہیں عوام دوست ہیں سردی، گرمی یا بارش ہو حافظ صاحب عوام کے لئے کھڑے نظر آتے ہیں، کے الیکٹرک کا مسئلہ ہو یا بحریہ ٹاؤن میں لوگوں کی رقوم۔ پھنسی ہو یہی حافظ صاحب تھے جنہوں نے یہ مسائل حل کیے تو آئیے انصاف پسند شخص کا ساتھ دیجیے ترازو کو ووٹ دیجیئے اور قرآن میں جو اللہ کا حکم ہے کہ امانتیں امانت داروں کے سپرد کرو اس کا حق ادا کیجئے اپنے مسائل کے حل کے لیے ۔۔اپنی اولادوں کے بہترین مستقبل کے لیے۔ اپنے شہر کراچی کے لیے ترازو کو ووٹ دیجیئے اور حق اور انصاف کا ساتھ دیجیے۔