بقر عید آئی ! بقر عید آئی

آہ ! آہ ! بقر عید آئی، بقر عید آئی
چھتروں اور بکروں کی بارات آئی

بکرا منڈی قربانی کے جانوروں سے سجی
اونٹ بیل مینڈھا اور گائے بھی آئی

سنت ابراہیمی کی پیروی میں سب لگے ہیں
کیا مسلمانوں نے روپوں کی بولی لگائی

میرا بیل تجھ سے بڑا اور مہنگا بھی
دیکھو اس نے کیسی چال دکھائی

بکروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کریں
آسڑیلیا اور ہالینڈ کے بیلوں نے دھوم مچائی

منڈی میں کالے سفید اور بھورے اونٹ بھی آئے
دیکھو تھر اور چولستان کے اونٹوں کی اونچائی

قربانی کے جانور ہیں جنت کے راہی
تم نے اک دوسرے سے آگے بڑھنے کی دوڑ لگائی

بیشک نیتوں پر ہے عمل کا دارومدار
کیا سوچ کر تم نے اپنی آخرت کمائی