وہی دلوں کو سکون دیتاہے

رب اندھیروں کو نور دیتا ہے
وہی تو ہے جو دلوں کو سکون دیتا ہے

ذکر اس کا دلوں کو سرور دیتا ہے
اک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے

اے بندے توسجدہ کرکے دیکھ د ل کو سکون دیتا ہے
وہی تو ہے جو دلوں کو سکون دیتا ہے

وہ خالق جن و ملائک کو بھی دیتا ہے
تو تو پھر بشر ،وہ بشر کو بھی دیتا ہے

تو تڑپتے دل سے مانگ کردیکھ وہ سب کودیتا ہے
وہی تو ہے جو دلوں کو سکون دیتا ہے۔