عیدالفطر

عید آئی عید آئی گھر گھر خوشیاں لائی
ہر چہرے پرڈھیروں مسکان لائی

ہردل خوشی سے جھوم رہا ہے
اللہ تعالیٰ کے روزوں کا انعام لائی

ہر اپنا پرایا سب کو  گلے مل رہا ہے
عیدگاہ میں نمازیوں کی بہارلائی

زندگی نے اک نئی منزل پائی ہے
سجدے رکوع سےہوئی دل کی دھلائی

مال کے لین دین میں اللہ کی خوشنودی ہے
زکوٰۃ اورخیرات سےکسی نے حیات پائی

ڈھیروں ثواب سے جھولی بھری ہے 
راستوں کے ادل بدل میں اللہ کی رضا پائی؎

فطرے نےضرورت مند کی عیدبنائی ہے
عیدی نے بچوں کے چہروں پر رونق سجائی

 مومنوں کے لیےجنت کی نوید لائی ہے
عید طلب گاروں کےلیے معافی کی خبر لائی

قرآن کی گواہی سے مسلمان نے نجات پائی ہے
 لیلۃالقدرہر گزری رات کی تلاش میں بیتائی

آج جو ہے وہ ہی عمل جاوداں ہے
توشہ آخرت کی سعی نےمغفرت کی آس دلائی
 
ہر سوالی کی خالی جھولی اُمید سے بھرآئی ہے
عید اللہ کاشکرانہ نعمت  بن کر بندوں پر چھائی