رمضان

اللہ کی برکتوں کا مہینہ مہمان بن کے آیا
اس کے رحم و کرم کا ثمرہمراہ لے کر آیا

روزہ اوررمضان تحفہ اللہ کا ہے
رحمت و مغفرت سے معمور ہو کر آیا

صبح و شام اس کی فضیلتوں کانزول ہے
سجدہ و رکوع رات کا ظہور بن کر آیا

رمضان کی ہر ساعت نعمت ہے اس کی
جنت الفردوس کا امر لے کر. آیا

اس کی مغفرت کی چادر بچھی ہے ہر سو
نور کی چاندنی سے معمور ہو کر آیا

روزہ زکوۃ ہے جسم جان اور روح کی
گناہوں کے خلاف یہ ڈھال بن کر آیا

باب ریان ہے اس کا اجر عظیم
شیطان کے جکڑنے کی خبر لے کر آیا

تہجد میں سجتا ہے اس کا تخت عرش پر
پکارتا ہے کون معافی کے آنسو بہا کر آیا

ٹھاٹھیں مارتا ہے اس کی رحمت کا سمندر
کون اس میں وضو اور غسل کر کر آیا