وقت کی قدر کرو

نیک عمل کرو
کہ نہیں آتا وقت دوبارا
گزر جانے کے بعد۔
بے شک اللہ پاک نے دو حقوق بتاۓ ،
ایک حقوق اللہ اور ایک حقوق العباد۔
اللہ پاک نے پیدا کیا انسان کو، اپنی عبادت کے واسطے،
اور ہر آزمائش پر اترے انسان اس واسطے۔
سمجھو اس بات کو غور وفکر کرو ،
اللہ پاک نے دیں ہیں نعمتیں اللہ پاک کا شکر ادا کرو۔
دیۓ ہیں اللہ پاک نے ہمیں پیارے پیارے ایسے رشتے،
ان سب سے ہے تعلق ہمارا،
اور ان سے ہیں ہمارے واسطے۔
ان سےحسن سلوک کرو اور بڑھاؤ رابطے ،
اگر جو ہوں دوریاں تو مٹاؤ فاصلے۔
اپناؤ خوش اخلاقیاں اور بدگمانیوں کا خاتمہ کرو،
کہ یہی وقت ہے کرنے ہیں نیک اعمال اللہ پاک کی رضا کے واسطے۔
اس دنیا میں جو مہلت ہمیں ملی یوں نہ اسے برباد کرو،
وقت کی قدر کرو، وقت کی قدر کرو۔
رہنا ہے ہمیں یہاں مختصر ،
دائمی تو ہے ہماری آخرت۔
جب آخرت میں حساب ہو تو سرخرو ہوں ،
یہ دعا ہے، یہ التجاء ہے ، اللہ پاک سے بخش دیں ہمارے گناہ اور جنت میں ہمیں ڈال دے۔