حق پر ڈٹے رہنا‎‎

لوگوں کا کہنا تھا،

کیا ہوگا دھرنے سے؟ کبھی کچھ بدلہ ہے جو اب بدلے گا ؟ کچھ نہیں ہوگا کالا قانون ہے کون سنے گا تمہاری ؟ بھول جاو اپنے گھروں کو جاؤگرم انڈے، مونگ پھلی،اور سوپ کا مزہ لو۔ یہ دھرنے ورنےبہت دیکھے ہیں، کیوں اپنی جان کے دشمن ہو سردی میں مرنا ہے کیا بچے، بوڑھے، جوان، عورتیں،مائیں بہنیں بیٹیاں سارے ہی دیوانہ وار دن رات چین سکون خود پر حرام کرکے 3 کروڑ کراچی کی عوام کے حقوق لینے دھرنے میں بیٹھے ہو۔

ارےکیا کرلوگے ؟

آج ان سبھی لوگوں کو جواب دینے کا وقت آگیا، میرے اللہ نے سن لی ،ہماری نیک نیت اس نے پہچان لی ہماری لگن رائیگاں نہیں گئی، دل سے پکاروتو اللہ تبارک و تعالی سنتاہے دعاؤں کا صلہ ملتا ہے ، دیکھو اے کہنے والو کیا کرلوگے،الحمدللہ ہم نے کر دکھایا۔

آندھی آئی، تیز ہوائیں چلیں، بارشیں ہوئیں، بانس اکھڑ گئے مصنوعی چیزیں بکھر گئیں ،اگر کچھ ٹس سے مس نا ہو سکا تو وہ ہے جماعت اسلامی پاکستان کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن صاحب اور تمام کارکنان کی حق دو کراچی پر امن دھرنے کی جدوجہد،، اور پاک ارادے ،29 دن کی یہ عظیم الشان جدوجہد جسے تاریخ یاد رکھے گی آج کی صبح فتح کی نوید لائی ہے ہمارے مطالبات منظور ہوئے مبارک ہو۔ کراچی مبارک ہو اہل وطن مبارک ہو جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن آپ کی محبت لگن جدوجہد رنگ لے ہی آئی۔

اللہ پاک لوگوں کو یہ شعور عطا فرمائے کہ اقتدار اب ان لوگوں کے ہاتھ میں دیں جو دین حق کو عام کرنے والے ہوں ہمارے حقوق ادا کرنے والے ہوں جن کے دل میں اللہ کو جواب دینے کا خوف ہو تبھی ہمارے حالات بدلیں گے اور اگر ہم نے پھر وہی غلطیاں دہرائیں تو پھر ہمارا یہی حال ہوگا جو پچھلے کئی سالوں سے ہوتا آرہا ہے۔

صحیح اور غلط کی پہچان ہمیں خود کرنی ہوگی،انے والے بلدیات سمیت قومی وصوبائی انتخابات میں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنا ہوگا کہیں ایسا نہ ہوکہ ہماری عدم دلچسپی سے حافظ نعیم الرحمن صاحب اور تمام کارکنان کی محنت رائیگاں ہوجائے،اللہ پاک ہم سب کا بہترین مددگار ہو۔ آمین ثمہ آمین۔