متجمع صفات محمدیؐ

صدق و امانت ، داعی کی لازمی صفات ہیں ۔ آپؐ کے ہاں اس کے ساتھ خاندانی وجاہت ، شرافت ، نجابت ، اخلاق و کرادار کی صلاحیت نیت و عمل کی طہارت شامل تھی ۔ حسب و نسب کی بزرگی ، صورت و سیرت کا حسن اور سراپا کا نور سب ایک ہی ذات میں مجتمع تھا ۔
ایک داعی ایک رسول کیلئے اس سے زیادہ صفات و کمال ممکن نہیں ۔ مختصر یہ کہ آپؐ کی چالیس سالہ زندگی کھلی کتاب کی طرح تھی ۔ جس کے روشن حروف ہر ایک پڑھ سکتا تھا ۔ جس طرح ہر سطر عمل کی سچا ئی سے مستحکم تھی ۔
حاشیے میں گلوں کی خوشبو تھی یہی بے داغ زندگی یعنی اسوئہ حسنہ مثالی کردار ، اعلیٰ طرز حیات اور نمونئہ بشریت بجائے خود نبوت و رسالت محمدی کی پہلی شہادت ، دلیل و برہان قاطع تھی اور اس قابل تھی کہ اعتبار و اعتماد کیلئے پہلے اسے پیش کیا جائے ۔ اس مضمون کا خلاصہ سورئہ یونس کے ایک چھوٹے سے جملے میں محفوظ کر لیا گیا ہے۔
ترجمہ: “میں نے پہلے تم لوگوں کے درمیان چالیس سالہ عمر گزاری ہے کیا تم عقل رکھتے ہو کہ سوچ سکو”
بحوالہ: دعوت نبوی ؐ اور مخالفت قریش