ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے

اے شہید مرد میدا ن وفا تجھ پر سلام

تجھ پہ لاکھوں رحمتیں لا انتہا تجھ پر سلام

ہند کی قسمت ہی میں رسوائی کا سامان تھا

ورنہ تو ہی عہد آزادی کا ایک  عنوان تھا

سیماب اکبر آبادی کے یہ اشعار جو انہوں نے عظیم مجاہد اسلام ٹیپو سلطان شہید کے لیے لکھے تھے مگر اشعار اپنے مفہوم میں ہر اس حریت پسند کے لیے صادق آتاہے جو ایک آزاد اسلامی ریاست کی خاطر جدوجہد کا  عنوان بنے گا اور اپنی پوری زندگی  کو اسی راستے پر کھپا دے گا ۔ اس پہلو سے ٹیپو سلطان شہیدعلیہ رحمہ اللہ بھی  مرد میدان وفا تھےاور سید علی گیلانی علیہ رحمہ اللہ بھی  اسی ہند کی رسوائی کا ساماں تھے ۔وہ بابائے حریت کہ جس نے اپنی زندگی کے سولہ سال قید اور نظر بند میں گزارے مگر  اپنی تحریک حریت   کشمیر  کی قیادت کا حق ادا کرگئے۔ جس طرح ٹیپوسلطان نے  مسلمانوں کی آزادی کا تحفظ کیا  اور اس بے جگری سے انگریز سامراج کے خلاف جہاد کیا کہ  انگریز وں کے لیے ایک خوف کی علامت بن گئے شہادت کے بعد ڈر کے مارے کوئ ان کے قریب  نہ گیااس وقت تک کہ جب  تک  یقین نہ آگیا کہ  ٹیپو سلطان شہید ہوچکے ہے۔

سید صاحب کے انتقال کے  وقت بھی  سامراج   کے خوف کا یہ عالم تھا کہ  انتقال کی خبر ملتے ہی  مقبوضہ وادی میں سرکاری ادرے حرکت میں آگئے اور فوج اور پولیس کے اہلکاروں کا اضافہ کردیا گیا اور سری نگر میں تو سخت کرفیو نافذ کردیا گیا کشمیری عوام کو اپنے محبوب قائد  کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا ۔ عظیم کشمیری حریت پسند مجاہد سیدعلی گیلانی،  جن کی ساری زندگی  جہاد  کا عنوان بن چکی تھی ۔وہ لاکھوں کشمیریوں کے دلوں کی دھڑکن تھے۔

سید علی گیلانی   تحریک آزادی کشمیر  کے عظیم قائد  اور شہداء کشمیر  کے امین تھے۔ پاکستانی پرچم میں  لپٹے اس عظیم مجاہد اور سچے پاکستانی کی لاش گھروالوں پر تشدد کرکے چھین کر پولیس اور خفیہ ادارے رات کی تاریکی میں لے گئے اور حیدر پورہ کے قبرستان میں  سید  صاحب کی لاش دفن کردی۔

کشمیر کی خصوصی حیثیت  ختم کرکے ہندوسامراج یہ سمجھا تھا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد ماند پڑجائے گئی  مگر آج تحریک حریت پہلے سے زیادہ توانا ہے  پورے مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کریا گیا ہے مگر اب آزادی کا نعرہ ء مستانہ ہر کشمیری کی زبان پر ہے ۔پانچ دہائیوں پر مشتمل یہ جدوجہد آزادی   ہر آنے والے دن ایک نئی آن بان سے آگے کی طرف گامزن ہے ۔  دار فانی سے رخصت ہونے سے چند د ن قبل امریکہ اور نیٹو افواج کی بدترین شکست  اور طالبان کی شاندار  فتح پر  انہوں نے طالبان کو مبارکباد دی تھی کیونکہ  رشتہ ایمانی کی وجہ سے ایک مسلمان بھائی کی کامیابی کی خوشی دوسرا  مسلمان بھی  خوشی محسوس کرتاہے ۔وہ جانتے تھے کہ جس طرح مجاہدین  اسلام نے  54ممالک کی  فوجوں کو بیس سال تک ناک سے چنے چبوائے رکھا  اور اللہ کی راہ میں ثابت قدمی دکھائی   تو اللہ تعالٰی نے  ان کو نصرت عطا کی بالکل ایسی طرح ایک دن جدوجہد  آزادی کشمیر بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور ہندوستان ذلّت   کے ساتھ کشمیر سے فرار ہوگا  ۔سید علی گیلانی ایک صاحب بصیرت انسان تھے کہ ایک دن  اہل کشمیر ہندوستان کے ظلم و ستم سے آزادی حاصل کریں گے اور پاکستان کا حصّہ بنیں گے۔

سید علی گیلانی ایک نڈر اور بے باک  قائد تھے آپ  ایک اصول پسند انسان تھے سید علی گیلانی بھارتی مقبوضے میں ہوتے ہوئے بھی ایک سچّے پاکستانی تھے   ان کو پاکستان کے ساتھ  عشق تھا ۔ آج بھی ان کا نعرہ مستانہ  کشمیر اور کشمیر سے باہر بھی گونج رہا ہے  کہ اسلام کی نسبت سے، اسلام کی محبت سے اور اسلام کے تعلق سے پاکستا ہمارا ہے اور ہم پاکستانی ہیں ۔پاکستان ہماراہے۔

   پاکستان  کے حکمرانوں نے  بالخصوص جنرل پرویز مشرف نے2002   میں بغیر اہل کشمیر  کےمشورے سے ایک انوکھا حل  پیش کردیا جو اہل کشمیر کو کسی قیمت پر قابل قبول نہیں تھا  ۔سید علی گیلانی  کی نگاہ دور رس نے دیکھ لیا کہ اہل کشمیر کے خلاف یہ سازش ہورہی ہے آپ  نے اس  سمجھوتے کو مسترد کردیا اور یہ جنرل پرویز مشرف کو یہ باورکرایا کہ ایسا کوئی حل اہل کشمیر قبول نہیں کریں گے جس  میں اہل کشمیر کو شامل نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے ہمیشہ پاکستان  کے حکمرانوں پر یہ واضح کیا کہ کشمیر کا  فیصلہ حق خود ارادیت کے طے شدہ اصولوں کے  زریعے کیاجائے ۔اس سے انحراف اہل کشمیر کے ساتھ  کھلی غداری ہے۔

سید علی گیلانی  علیہ رحمہ  نے  ایک طویل  تحریکی زندگی گزاری  29 ستمبر 1929 میں گاؤں  زوری  بانڈی پورہ  میں پیدا ہوئے  آپ    کے والدین آپ کو لے کرسو پور چلے آئے  یہیں سے میٹرک کیا اس کے بعد لاہور اورئینٹل کالج  میں زیر تعلیم رہے پنجاب یونیوسٹی سے عالم  ادیب کی سند حاصل کی اس کے بعد کشمیر  چلے گئے اور کشمیر یورسٹی سے ادیب فاضل اور  منشی فاضل  کی سند حاصل کی  ۔سید صاحب ایک علم دوست شخصیت تھے  ان کو عربی ، فارسی اور اردو پر دسترس حاصل تھی  تحریکی  سرگرمیوں  کے ساتھ ساتھ تحریر ی کام بھی کیا کئی   گراں مایہ تصانیف آ پ سے منسوب ہیں جن میں  مشہور “مقتل سے واپسی ” “روداد قفس” ہیں ۔علامہ اقبال اور سید مودودی سے بڑے مداح تھے   زمانہ طالب  علمی میں ہی  علامہ اقبال کی شاعری سے روشناس ہوئے  جس کا رنگ ان کی تقریر و تحریر میں نظر آتاہے علامہ اقبال   کے متعلق ان کی کتاب  “روح دین کا شناسا ” دو جلدوں میں علمی حلقوں میں سید صاحب کی یاد  تازہ رکھے  گی  ۔  سید ابولااعلٰی مودودی سے ملاقات رہی   مولانا کی تصانیف کا مطالعہ کیا تو زندگی کا رخ متعین ہو گیا   اس کے بعد 1953 میں تحریکی سفر کا آغا ز کیا   اور  جماعت اسلامی کی رکنیت حاصل کی۔

گورنمنٹ  سکول میں ملازمت اختیار کی  مگر پھر  یہاں سے استعفا دے دیا  اور اس وقت کے امیر جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر  سعد  الدین    صاحب نے ان  سے  تحریک کے لیے کل وقتی کام کا  مطالبہ کیا   دین کے اس سپاہی نے اپنے امیر کی اطاعت کی اور اپنے آپ کو پیش کردیا اور اس کے نتیجے میں آنے والی  مالی مشکلات کو بڑے صبر سے برداشت کیا ۔ سید صاحب قیم جماعت اسلامی  کی حیثیت سے تحریکی ذمہ داری ادا کرتے رہے اور قائم مقام امیر  جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر بھی رہے ۔آپ  صرف جماعت اسلامی کے حلقے میں ہر دل عزیز نہیں تھے بلکہ آپ اہل کشمیر  کی آواز تھے  ۔1872، 1977اور 1987 میں جماعت اسلامی  کے انتخابی حلقے سوپور  سے بھاری  اکثریت سے  رکن کشمیر اسمبلی منتخب ہوتے تھے اور ببانگ دہل  اہل کشمیر پر ہونے والے  ہندوستانی ظلم  کے خلاف آواز اٹھاتے اور الحاق پاکستان کا اظہار بھی کرتے  ۔ آپ نے  1987 میں  بھارت کے ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی طور پرکشمیر اسمبلی سے استعفا دے دیا ۔

کشمیرپر بھارتی مظالم کے بڑھتے ہوئے سیلاب کے آگے بند باندھنے کے لیے 2004 میں جماعت اسلامی کی قیادت  کی اجازت سے انہوں نے ایک جہادی تنظیم قائم کی جس کا نام  تحریک حریت کشمیر ہے  تاحیات سید علی گیلانی صاحب نے اسی تنظیم  کے تحت آزادی کشمیر اور الحاق پاکستان  کا مقدمہ لڑا۔  سید علی گیلانی کی زندگی کا ہر گوشہ  ایک سچے پاکستانی کے لیے مثل مینارہ نور ہے  وہ ساری زندگی   “اسلام کی نسبت سے ، اسلام کی محبت سے اوراسلام کے تعلق سے ۔ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے ! سوچنے کی بات  یہ ہے  کہ  ہمارا آج کا حکمراں طبقہ اور ماضی  کا حکمراں طبقہ کس کی نسبت سے کس کی محبت سے اور کس کےتعلق سے  بھارت سے گلے ملنے اور دوستی کی پینگیں بڑھانے کا آرزو مندہے۔