اسید زاہد ایک دن حرم پاک میں اذان ضروردے گا

ابھی کچھ دن پہلے ایک نوجوان نے اپنے فیس بک پر قاری وحید ظفر قاسمی کی ایک حمد  پڑھنے کی ویڈیو پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے صارفین میں مقبول ہونا شروع ہوگئی اور چند گھنٹوں میں اس ویڈیو پر لاکھوں ویوز ، لائیکس اور تبصرے آنا شروع ہوگئے ، پھر کیا تھا ہر بندہ اس نوجوان کا دیوانہ ہو گیا اور اس کی آواز میں قاری وحید ظفر قاسمی کی حمد اللہ ہو اللہ ہواللہ ہو اللہ سننے لگا اور اس نوجوان کو دعائیں دینے لگا ، صرف یہی نہیں ہر شخص کی زبان سے اس کے لیے محبت بھرے خیر کے کلمات نکلنے لگے ۔

یہ نوجوان اسید زاہد ہے جو ماشااللہ سے حافظ قرآن ہے اور گزشتہ چار برسوں سے یہ تراویح بھی پڑھا رہا ہے ، اسید زاہد کراچی کے مشہور اسکول عثمان پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور اپنے بچپن کے بارے میں بتاتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ جب وہ کے جی کلاس  میں تھے تو ان کی ٹیچر نے اس کے بارے میں بتایا کہ میں اس وقت بھی کام کرتے ہوئے تلاوت کررہا ہوتا تھا ، جس کی وجہ سے اسکول میں مجھے پسند کیا جانے لگا ۔

اسید زاہد کی ایک ٹیچر نے بتایا کہ جب یہ تیسری جماعت میں تھے تو انہوں نے اردو کا ایک مضمون لکھا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا میری والدہ کا خواب  ہے کہ میں حرم پاک میں اذان دوں۔

اسید زاہد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے اللہ پاک کی ذات سے پوری امید ہے کہ وہ میری والدہ کی اس خواہش کو ضرور پوری کرے گا اور میں حرم پاک میں اذان دینے کی سعادت اللہ کے فضل سے ضرور حاصل کروں گا ۔

خدا جب کسی کو عزت اور شہرت دینے پر آئے تو وہ اسے بے اختیار نوازتا ہے بے شک وہ اپنے بندوں کو کبھی بے یار ومددگار نہیں چھوڑتا ۔

اپنے اسکول کے بارے میں بتاتے ہوئے اسید زاہد نے بتایا کہ ہمارے اسکول میں اساتذہ ہر بچے پر بڑی گہری نظر رکھتے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ آج میں اپنے اساتذہ کی محنت اور محبت کی بدولت اس مقام پر پہنچ چکاہوں کہ ہر طرف سے مجھے دعائیں اور محبتیں سمیٹنے کو مل رہی ہیں ۔

اسید زاہد نے اپنی دو خواہشات کے بارے میں بتایا پہلی یہ کہ وہ حرم پاک میں اذان دینے کی سعادت حاصل کریں اور دوسری قاری وحید ظفر قاسمی کے ساتھ نعت پڑھنا بھی اپنی دلی خواہش بتاتے ہیں ۔