نئی ویب ڈرامہ سیریز چڑیلز کی ایکٹریسز کے نام

ایک پاکستانی عورت گہرے دکھ ، دلی صدمے اور افسوس کے ساتھ آپ ایکٹریسز سے مخاطب ہے…..سنیے قدرت کے حسین شاہکار اور آبگینے کے احساسات اور جذبات اور کائنات کے اس رنگ و بو اور کہکشاں کی لاج رکھیے جسے اللہ نے عورت کی صورت میں ڈھالا ہے……ذرا سنیے…تنہائی میں ہوکر سنیے، دل کے کانوں سے سنیے……

…..مجھے ایسی خواتین پر ترس آتا ہے جوعورت کے بلند مقام اور نسوانی شان سے بہت پست ہوکر گھناؤنا کردار ادا کرتی ہیں..!! نجانے وہ کس فریب میں مبتلا ہیں کہ خود کو دھوکا دے رہی ہیں ۔

جیسے کٹا ہوا پھل یا پھر پیکنگ کے بغیر کھانے کی کوئی بھی چیز جس پر مکھیاں بھنبھنا رہی ہوں کوئی بھی لینا پسند نہیں کرتا اسی طرح ایسی عورت جو حیا اور حجاب کے بغیر ہو جس پر گندی نظروں کی ڈھیروں  مکھیاں ہروقت بھنبھنا رہی ہوں… اسے بھی کوئی عزت کی نظر سے نہیں دیکھتا اور کوئی اسکی عزت نہیں کرتا اور نہ ہی کوئی اسے اپنے گھر کی عزت بنانا پسند کرتا ہے….

خدارا ! اس دھوکے اور فریب سے باہر نکلیں اور اپنی حقیقت کو جاننے کی کوشش کریں…. اپنی عفت، عصمت اور اپنی قدرو قیمت کو پہچاننے کی کوشش کریں…. عورت کو جو عزت و احترام اور مقام و مرتبہ اللہ کا دین، اسلام دیتا ہے وہ دنیا کا کوئی مذہب اور کوئی معاشرہ نہیں دیتا….دل کی دنیا میں ڈوب کر…. تنہائی میں… ذرا سوچیں تو سہی…….

ہم آخر اس دنیا میں اس زندگی کو کب تک جیئیں گے…..جب موت آئے گی تو کیا اسے روک سکیں گے!!!…. کیا اسی دھوکے اور فریب کے ساتھ جانے کے لیے تیار ہیں!!!….اور پھر پتا ہے…. یہ مرکر جانا… ہمیشہ کا جانا ہے…… کیا موت کے بعد کسی کو واپس آتے دیکھا..!!!… یا کسی سے سنا..!!!….. تو اب بچاؤ کے لیے ، نجات کے لیے کچھ کریں گے…. یا …. نظرانداز کرنے کی ہمت کریں گے….!!!  اللہ تعالیٰ ہم پر رحم فرمائے اور اس سے پہلے کہ موت آئے سنبھلنے کی توفیق عطا فرمائے…..         ( آمین یا رب العالمین )