جماعت اسلامی ہی کیوں…؟ 

جی ہاں یہ وہ سوال ہے جو اکثر لوگ پوچھتے ہیں….. اسی طرح کے سوالات اکثر جماعت کے رکن، کارکن اور جماعت کی حمایت کرنے والوں سے پوچھے جاتے ہیں….جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جماعت ہے جو منظم ہے….الحمد للّہ جس میں کام کرنے والے افراد ایک دوسرے سے محبت کی ڈور سے جڑے ہوۓ ہیں…اور ایک جسم واحد کے طور پر کام کرتے ہیں… ہر ایک کو اس کی صلاحیت کے مطابق کام دیا جاتا ہے.. اور وہ دل و جان سے اپنا  فرض پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

جماعت اسلامی واحد ہے جو زندگی کے ہر شعبے میں کام کر رہی ہے.. نہ صرف درس و تدریس کا کام کرتے ہے.. بلکہ معاشرے میں امن وامان کے قیام کے لیے بھی کوشاں ہے… بچوں اور نوجوانوں کی تربیت کی ذمہ داری بھی اٹھا تے ہے.. گھر گھر میں جا کر دعوت کا کام بھی کرتے ہیں…. لوگوں کو قرآن اور حدیث کے مطابق زندگی بسر کرنے کی ترغیب دیتے ہیں…. مسلمانوں کے مستقبل کو سنوارنے کی فکر میں ہیں… جماعت کی اپنی فکری سوچ ہے کہ اگر پاکستان کو اسلام کے نام پر بنایا گیا ہے… تو اس میں نظام بھی صرف اللَّهُ واحدہ لا شریک کا ہونا ضروری ہے۔

اس مقصد کے حصول کے لیے جماعت کا ہر کارکن مصروف عمل ہے.. لوگوں میں فکری سوچ کو بیدار کرنے کا سہرا بھی جماعت کے سر پر ہے… جماعت اپنی اس فکری سوچ کی بدولت ہی مخالفین کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے…اگر کبھی آپ کو جماعت کو قریب سے جاننے کا موقع ملے تو آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اس کے کارکنان کسی بھی مسلک یا فرقہ واریت سے جڑے ہوئے نہیں ہیں… بلکہ سب اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی کوشش میں ہیں….شرک اور بدعت سے بچنے والے ہیں.. امیر اور غریب میں کوئی فرق نہیں.

الخدمت فاؤنڈیشن جماعت کا فخر ہے… جو الحمدللہ کسی بھی مشکل وقت میں سب سے پہلے مدد کو موجود ہوتے ہیں…  جس کے رضا کار کسی دنیاوی عہدے کے لیے کام نہیں کرتے بلکہ اللہ کی رضا کے لیے کام کرتے ہیں….اور کسی بھی آفت کے آنے پر اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مدد کے لیے تیار کھڑے ہوتے ہیں… اس کے علاوہ یتیم بچوں کی کفالت سالانہ وظائف مقرر کر کے کی جاتی ہے.. غریب بچیوں کی شادی، غریب گھرانوں میں فی سبیل اللہ راشن کی فراہمی اور اسی طرح ضرورت مندوں کے علاج معالج کے لیے کارکنان باقاعدہ زکات صدقات اور فنڈز اکٹھے کرتے ہیں.. اور اس کا باقاعدہ حساب رجسٹر میں درج ہوتا ہے… ہر کارکن اپنی حیثیت کے مطابق جماعت کے لیے ماہانہ اعانت جمع کرواتا ہے تا کہ نیکی کے کام میں اس کا مال وجان  دونوں خرچ ہوں..میں پوچھتی ہوں کہ آخر جماعت اسلامی کیوں نہیں….؟

صرف اس لئے کہ یہ سیاست میں مخالفین کا پورا مقابلہ کرنے لیے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں…..لوگ کیا سمجھتے ہیں کہ ان کو اقتدار کا شوق ہے!! نہیں ان کو اقتدار کا شوق نہیں ہے….. بلکہ پاکستان میں اسلام کے نفاذ کے لیے اقتدار لازمی ہے لہٰذا جماعت اسلامی کا اقتدار میں ہونا ضروری ہے.. اگر کسی گھر کے سامنے کوڑے کا ڈھیر لگا ہو اور گھر والے اس گند کو صاف کرنے کی بجائے ناک پر رومال رکھ لیں.. یا اندر بیٹھے وظائف کرنے لگ جائیں یا نوافل ادا کرنے لگیں.. کہ اللہ یہ گند خود ہی صاف ہو جائے تو کیا اس گند میں گھسے بغیر صاف کیے بغیر یہ صاف ہو جائے گا؟… جی نہیں.. بلکل نہیں ہو گا.. آپ کو صفائی خود کرنی پڑے گی… پھر صفائی ہو گی….

ہمارے ارد گرد اکثریت جو کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں وہ یہی سمجھتے ہیں کہ صرف نماز روزہ حج زکوٰۃ ہی توحید کے بعد ضروری ہیں.. بس اپنی عبادات کرو کسی کو کچھ نہ کہو.. سب کچھ خود بخود ٹھیک ہو جائے گا…..اگر سب خود ٹھیک ہونے والا ہوتا.. تو چوری کرنے پر ہاتھ کاٹنے کا حکم نا ہوتا اور قصاص نہ ہوتا.. بدکاری پر رجم یا سنگسار نہ کیا جاتا…. بس تسبیحات اور وظائف سے ہی معاشرہ اسلامی ہو جاتا.. سوچیے اور غور کیجئے کہ آپ نے حق کے ساتھ کھڑے ہونا ہے یا باطل کے ساتھ؟ جماعت کا ساتھ دیجئے تاکہ ہم مل کر اپنے بچوں کو اسلامی پاکستان دے سکیں.. اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو.. آمین

جواب چھوڑ دیں