ہمارا نظریہ (نظم)۔

آؤ لوگو سیر کرائیں تم کو پاکستان کی

دھندلایا ہمارا نظریہ اور بدلی پہچان بھی

پاکستان زندہ باد

پاکستان زندہ باد

ہوئی ترقی بنے مہذب جدت ہم نے عام کی

‏ان لائٹ ماڈریشن پر غیرت ہم نے پھر دان کی

نفرت کا آنچل اوڑھا اخوت قربان کی

دوسری قومیں ایک ہوئیں اور ہم نے شان نیلام کی

ڈالر ڈالر مانگ کے ہم نے قوم کی بیٹی دان کی

دھندلایا ہمارا نظریہ اور بدلی پہچان بھی

پاکستان زندہ باد

پاکستان زندہ باد

بیچ کے کشمیر اوروں کو آزادی اپنی خام کی

نئے طریقے اپنا کر سنت ہم نے پھر لعن کی

چھوڑ کے تلواریں اپنی پھر امت ہم نے دان کی

توڑ کر اپنے ہی گھر کو اوروں پر نظر جام کی

یہ سب کر کے خود اپنی صبح کو ہم نے پھر شام کی

دھندلایا ہمارا نظریہ اور بدلی پہچان بھی

پاکستان زندہ باد

پاکستان زندہ باد

دیکھو لوگو مجھ کو تم سے ہے یہ ایک اہم گلا

بھول کے تم نے بدل دیا ملک و قوم کا نظریہ

گر تم چاہو ملک میں ہو اسلام کا صرف نظریہ

پھر سے تم کو دینا پڑیں گی بہت سی قربانیاں

گر تم چھوڑو فرقہ, مسلک بندی کی ملعون فضا

تب جاکے ہوگا ہمارا ملک آزاد با خدا

پھر سے سب ہی ایک ہو جاؤ تم سے ہے یہ التجا

یہ سب کر کے ایک ہو کے پھر یہ شام بدلے گی

بدلے گا ہمارا نظریہ تب بدلے پہچان بھی

پاکستان زندہ باد

پاکستان زندہ باد

جواب چھوڑ دیں