سولفظی کہانی

“میرا پاک پاکستان”

یہ میرا پاک پاکستان ہے مگر یہاں ہر شے جعلی ہے۔

احساسات ،جذبات، ادویات، پٹرول ،اشیائے خوردونوش یہاں تک کہ حکمرانوں کے نعرے بھی جعلی ہیں اور وعدے بھی۔

نعرہ ریاست مدینہ کا اور  عمل سارے الٹ۔سود ،زنا، بےگناہوں کا قتل عام، تمام اداروں میں کرپشن اور لوٹ مار ۔

یہاں کے لوگوں کے ایمان بھی جعلی لگتے ہیں مسجد کے تقدس کو پامال کرتے ہیں اور مندر و گوردوارے کی تعمیر میں سہولت دیتے ہیں۔

البتہ پاکستان مسجد سے زیادہ پاک ہے جب کہ اس پر مسلط کردہ طبقے نے اسے ناپاک بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

 

جواب چھوڑ دیں