کرونا اور قوت مدافعت

طبی ماہرین کے مطابق انسان کی قوت مدافعت فوری طور پر کسی بھی خاص دواٰئئ یا قہوہ سے  بہتر نہیں ہوتی ہے بلکہ صحت مند طرز زندگی اپنانا سے  ہوتی ہے. لہذا اس کیلیے پہلے  جسم  کےمدافعتی  نظامکے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔ جسم کا مدافعتی نظام آپ کومختلف بیماریوں، نقصان دہ بیکٹیریا اور وائرس سے اسی طرح محفوظ دکھتا ہے جس طرح کسی ملک کے محافظ ادارے اندرونی اور بیرونی خطرات سے ملک کو محفوظ رکھتے ہہں۔انسانی قوت مدافعت کا انحصار درج ذیل پانچ چیزوں پر یے:

 (White Blood Cells)   1- خون کے سفید خلیات    (Anti-bodies) 2-اینٹی باڈیز

 (Bone Marrow)3-ہڈیوں کا گودا  (Thymus) 4- تھائمس  (Spleen) 5- تلی

جب بھی جسم میں کوئی وائرس داخل ہوتا ہے تو سب سے پہلے خون کے سفید خلیے اسے ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر خون کے سفید خلیوں سے وائرس کا خاتمہ نہ ہوسکے تو پھرجسم وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز بناتا ہے۔ تاکہ یہ وائرس زیادہ دیر تک جسم کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

اگر ہم کورونا وائرس کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ہمیں اپنے خون کے سفید خلیوں اور اپنی صحت کو اتنا بہتر بنانا ہوگا کہ اگرکوئی اس کا شکار ہوجائے۔ تو ھمارا جسم بہتریں  قوت مدافعت کے سبب خود ھی صرف تنہائی میں رہ کر  آسانی سے صحت یاب ہو سکے۔

خون کے سفید خلیوں کی نشوونما میں پروٹین  کا اہم کردار ہے۔ لہذا اپنی روزانہ کی غذا میں مناسب مقدار میں پروٹین کا استعمال یقینی بنائیں۔ پودوں سے حاصل شدہ پروٹین جیسے دالیں ہماری ہڈیوں کے گودے کو بہتر بنا کر قوت مدافعت کو بہترکرتی ہیں۔دالوں میں  گوشت کے مقابلے میں ائرن ، فائبر، جسم کو فائدہ دینے والے اینٹی اکسیڈیٹنس اور منرلز کی وافر مقدار موجود ہے۔

اسی طرحصبح اور شام کی دھوپ سے جسم میں بنبے والاوٹامن ڈی آپ کے جسم میں وائرس کو مارنے والے خلیات کو بہتر بناتا ہے۔اس  وٹامن کی بہترین  مقدارخوارک میں انڈے کی ذردی اور گائے کے جگر کے گوشت سے حاصل کرسکتے ہیں۔

اچھی مقدار میں پروٹین  اور وٹامن ڈی کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ وٹامن اے کا استعمال بھی  کریں۔ کیونکہ یہ اینٹی انفلامیٹری یے جس کے سبب یہ  آپ کے خون میں موجود فائدہ مند خون کے سفید خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے ۔خوارک میں آپ یہ وٹامن شکرقنری، آم، خوبانی، حلوہ کدو، لوبیا اور شملہ مرچ  ۔سے حاصل کرسکتے ہیں۔

جسم میں معدہ کے اوپر  موجود  تلیخون کے سفید خلیوں کو محفوظ اور خون کو فلٹر کرتی ہے ۔ زیادہ تیل/ چکنائی  میں بنے اور پراسیس شدہ کھانے کا استعمال اس کو نقصان پہنچاتے  ہیں۔

جسم کے لحاظ سے مطلوبہ  مقدار میں پینے کیلےصاف  پانی  کا استعمال  کریں۔ پانی جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرواکر  قوت مدافعت کو بہتر کرتا ہے۔ تازہ ہوا میں سیر یا ورزشانسانی جسم میں خون کی گردش کو متوازن کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔اور جسم میں خون میںموجود  آکسیجن کی مقدار میں اضافہ کرکے آپ کی قوت مدافعت کو بہتر بناتیہے۔

نیند بھی انسانی صحت اور قوت مدافعت کو بحال کرنے کے لئے بنیادی جز ہے ۔ایک رات میں کم از کم سات گھنٹے متواتر سونا اچھی صحت کے لئے ضروری ہے- نیند کی کمی ،قوت مدافعت میں کمی نتیجتاً بدن انسانی پر امراض مسلط ہونے کا سبب بنتی ہے، جسم   کی قوت مدافعت مین ہارمونز کا  بہت اھم کردار ہے۔ متوازن خوراک ، ورزش اوراچھی سوچ سے  ہارمون کو بہتر بناے تاکہ  اپ کا مدافعتی نظام اچھا ہو۔

آخر میں کچھ غذائی ہدایات ہیں۔ آپ ان کا استعمال مدافعتی نظام کومزید بہتر بنانے کے لیے کرسکتے۔

1- نہار منہ ایک گلاس شہد کا پانی لیں۔

2- ناشتہ میں 2/1 چمچ(چائے کی)کلونجی کا استمعال کریں۔

3-کھانوں  کے درمیان اسینکس کےوقت موسمی پھل کا استعمال کریں۔

 کرونا کی کسی بھی علامت کے ظاہر ہونے کی صورت میں جلد ہی تنہائی میں چلے جائیں۔ اپنا اوراپنے گھر والوں کا خاص خیال رکھیں۔

جواب چھوڑ دیں