کیا وہ ہی نہ جانے گا جس نے پیدا کیا

“کل ساری رات گلے میں بہت درد رہا،ایسا لگ رہا تھا کہ گلے میں کانٹے چبھ رہے ہیں”. “میں صبح اٹھی ہوں تو سر پھوڑے کی طرح دکھ رہا ہے۔”کل بالکل نیند نہیں آئی ،گھبراہٹ اور گھٹن تھی,4 بجے نیند کی گولی کھا کر سویا ہوں۔””اماں جسم میں بہت درد محسود ہو رہا ہے اور ٹھنڈ لگ رہی ہے۔” یہ جملے گزشتہ ایک ہفتے سے تقریباً ہر گھر میں سنائی دے رہے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ہم اس وقت ایک بیماری سے جنگ تو لڑ رہے ہیں لیکن ہمہ وقت ایک ہی چیز کی گردان کی وجہ سے ایک بڑی جنگ اپنی نفسیاتی کیفیت سے بھی لڑ رہے ہیں۔

موبائل اٹھاؤ تو کرونا سے بچاؤ کے لئےدنیا جہان کے ٹوٹکے اور مشورے،ٹی وی کھولو تو دنیا میں کرونا کی تباہی کاریاں،اخبار اٹھاؤ تو کرونا کی شہ سرخیاں حتی کہ کسی کوفون بھی ملاؤ تو کرونا الرٹ کی ریکارڈنگ چل رہی ہے۔اس چیز نے ہر فرد کو ایک ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا شکار کردیا ہے۔در حقیقت دنیا اس بیماری سے تو جلد یا بدیر نکل آئے گی لیکن ذہنوں پر اسکے اثرات سے نمٹنے میں طویل عرصہ لگے گا۔

اس وقت افراد کو ذہنی دباؤ سے نکلنے کے لیے way out کی ضرورت ہے اور اسکی ایک ہی صورت ہے رب کی تقدیر پر مطمئن ہونا اوراس پر بھروسا۔رب پر بھروسہ انسان کو بڑے سے بڑے طوفان سے نکال لے جاتا ہے۔یاد رکھیے کہ اللہ نے انسانوں اور انسانیت کو کبھی بند گلی میں نہیں چھوڑا۔

اَلَایَعلَمُ مَن خَلَقَ ؕ وَہُوَ اللَّطِیفُ الخَبِیرُ.. کیا وہی نہ جانے گا جس نے پیدا کیا ہے؟ حالانکہ وہ باریک بیں اور باخبر ہے۔ (سورہ الملک) یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ اس وقت زیادہ نفسیاتی دباؤ کا شکار وہ ہیں کل جن کی ساری تگ و دنیا کے گرد گھومتی تھی۔شاپنگ مال بند ،ریسٹورنٹ اور فاسٹ فوڈ ویران، برانڈز اور سیل کی گہما گہمی نہیں،کوئی تفریح اور entertainment نہیں،اب زندگی میں کیا بچا؟

زندگی سے تو روح نکل گئی. لیکن یہاں بھی وہ پیارا رب ان لوگوں کو بچا لے گیا جو کل بھی دنیا کی اس روا روی سےبچ کر غم جاناں سے زیادہ غم دوراں اور غم آخرت میں مبتلا تھے۔جو اللہ کی زمین پر اس کے نظام کا بیڑا اٹھائے ہوئے تھے۔ ان کی زندگی سے روح کبھی نہیں نکلتی۔ان کا کام ابھی بھی جاری ہے. مخلوق کو بھوک اور مسائل سے بچانے کے لیے ان کا ہاتھ تھامنا،اور راشن پہنچانا، علاج کی سہولتوں کا انتظام،سارے سلسلے جاری ہیں۔

لوگوں کو رب سے جوڑنے کے لئے قرآن کلاسز ویسے ہی ہیں، بس اب وہ کام آن لائن ہورہا ہے،ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا کام اب بھی نہیں رکا اور سوشل میڈیا کی توانا آواز ہے۔..فطوبی للغرباء۔ خوشخبری ہو ان کے لئے جو پہاڑی کا چراغ ہیں، جو آٹے کا نمک ہیں۔۔خلوص جن کی طاقت، یقین جن کا سرمایہ ہے اور امید جن کا سہارا ہے۔طوفان جن کومزید مضبوط اور رب سے قریب کرتے ہیں۔ مَا وَدَّعَکَ رَبُّکَ وَ مَا قَلٰی۔۔ تمہارے رب نے تم کو ہرگز نہیں چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہوا۔(الضحیٰ)

                         چھلک چھلک گئی آنکھیں یہ سوچ کر اکثر       کہ میرے رب کی ہیں مجھ پر عنایتیں کیا کیا

5 تبصرے

  1. بےشک میرا رب مجھے خوب جانتا ہے، اور میں بھی، کہ وہ رحمن ہے، اور رحیم ہے۔

  2. ماشااللہ ۔۔۔بہت خوب لکھا۔۔۔یقینا یہ رب کی ہی عنایت ہے

  3. Thanks a lot for sharing this with all of us you really understand what you’re talking
    approximately! Bookmarked. Please additionally discuss with my website =).
    We can have a hyperlink trade agreement between us!

    my blog post: iphone skins

  4. Каждому нужно начать выигрывать джекпоты жекпоты в абсолютно
    новшеское известное миру заебумбешное веб казино: Slottica онлайн казино.
    здесь нормальные крутые условия для начинающих.
    slottica, 2020 сайтец от создателей сайта партнерской программы jim partners набитый ну для
    того: чтоб притянуть умнейших лудиков в одном месте – слотика казино slottica casino com.

جواب چھوڑ دیں