کہیں دیرنہ ہوجائے

 اللہ تعالیٰ نے قیامت تک کے انسانوں کوصاف بتادیاہےکہ جب اپنی جانوں پرظلم کربیٹھویعنی اپنےبداعمال کے سبب کسی مشکل مصیبت آزمائش یاعذاب میں مبتلاکردیئے جائوتوتمہیں رسول اللہ ﷺکی سفارش اللہ تعالیٰ سے معافی دلواسکتی ہے۔ہمارایمان ہے رسول اللہ ﷺ تمام مخلوقات کے لیے رحمت ہیں جیساکہ اللہ رب العالمین نے رسول اللہ ﷺکورحمت العالمین بنایاہے۔

 اللہ تعالیٰ قرآن مجیدمیں فرماتاہے ‘اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگراسی واسطے کہ اللہ کے حکم سے اس کی تابعداری کی جائے، اور جب انہوں نے اپنے نفسوں پر ظلم کیا تھا تو تیرے پاس آتے پھر اللہ سے معافی مانگتے اور رسول بھی ان کی معافی کی درخواست کرتا تو یقیناً یہ اللہ کو بخشنے والا رحم کرنے والا پاتے(سورہ النساء64)۔

ہاں توکیاکہتے ہومسلمانوں! کیا آج تمہیں اپنے حق پرہونے کاثبوت مل گیا؟کیا تمہارے رب رحمٰن نے تمہاراایمان مزیدمضبوط نہیں کردیا؟کیادنیاکی تمام ترقی خوشحالی طاقت و گمنڈ کوتمہارے رب نے اپنی تدبیرسے خاک میں نہیں ملادیا؟کہاں ہیں سپرپاوراورکہاں ہیں ان کے میزائل، ٹینک، ایٹم بم اورکیمیائی ہتھیار؟

بے شک اللہ تعالیٰ ہی سپرپاورہے بے شک اللہ رب العزت جب چاہے انسان کو طاقت وخوشحالی عطاکردے اورجب چاہے لاچار وبے بس کردے کیا اب بھی نہیں سمجھ رہے؟آج امریکی اور برطانو ی حکمران تلاوت قرآن مجید اوراذان سے شفاء ونجات حاصل کرناچاہتے ہیں توضرورکریں میرااللہ رب العالمین ہے کوئی مانگے تووہ عطافرمانے پرقادرہے۔

 پروہ وقت بھی یادکروجب حکمرانی وطاقت کے غرورمیں کمزوروں خاص طورپرمسلمانوں پرظلم ڈھاتے ہو لاکھوں کروڑوں بے گناہوں کی زندگی کے ساتھ کھیلتے ہوجب کسی گستاخ رسول اللہ ﷺ کی حمایت کرتے ہوجب اپنی ترقی وخوشحالی کوذاتی سمجھ کراتراتے ہو جب غروروتکبرمیں مست ہوکرنافرمانیاں کرتے ہو۔

 کہاجارہاہے کہ کروناوائرس امریکہ یاچائنہ نے پھیلایاہے ہم کہتے ہیں کرونااللہ رب العزت کی طرف سے متکبرانسان کووارننگ ہے عذاب نہیں عذاب ہوتاتوکسی کو گزشتہ قوموں کی طرح سنبھلنے کاموقع نہ ملتا کروناانسانوں کیلئے پیغام ہے کہ اب بھی وقت ہے سمجھ جاؤپرافسوس کہ امریکی اوربرطانو ی حکمران تلاوت قرآن مجیداوراذان سے مددمانگنے کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں۔

آج بھی سب سے زیادہ توجہ مسلمانوں کے مقدس مقامات یعنی خانہ کعبہ، مسجدنبوی شریف، مساجد اور اولیاء اللہ کی درگاہیں بندکروانے پردے رہے ہیںمانگوضرورمانگواللہ تمہارابھی خالق ومالک ہے وہ چاہے توتمہیں وباء سے نجات بخش دے وہ چاہے توتمہیں بربادکردے ہم توفقط اپنے رب تعالیٰ کی رضاوخوشنودی کے طالب ہیں وہ بھی ہرقیمت پر ہمیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ جان چلی جائے گی جب جان ہماری ہے ہی نہیں توروناکیسا۔

یادتوہوگاجب کہنے والوں نے کہاکہ اللہ رسولﷺ کی نافرمانیاں نہ کرواللہ تعالیٰ کے پیاروں کی شان میں گستاخیاں نہ کرو نبی کریم ﷺکی ختم نبوت پرحملے نہ کرو محافظ ختم نبوت کوقتل مت کرو ورنہ اللہ سب سے بڑاغیرت مندہے تولوگوں نے کہامذہب کے نام پرسیاست نہ کرو اب چکھومزا اللہ کے قہروغضب کا اب بھی اپنے گناہوں پرشرمندہ ہوکرتوبہ کرنے کی بجائے لڑنے کی بات کرنے والے ایک بار پھر سوچ لیں کہیں دیرنہ ہوجائے۔

امریکی حکمران ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہم امریکی عوام کے مفادات کاتحفظ کریں گے چاہے پوری دنیاتباہ ہوجائے مفادات توبعد کی بعد اب امریکی عوام کی جانوں کوتحفظ دیں چلاتے کیوں نہیں کروناپرکوئی میزائل کوئی ایٹم بم؟ہمیں بتایاجائے کہ وہ کون سادروازہ ہے جسے اہل کشمیراورپاکستان نے نہیں کھٹکھایا کیا امریکا برطانیہ سمیت کسی کوکشمیریوں پرہونے والے ظلم وستم نظرنہیں آتے ؟

آج خودساختہ کرفیولگانے کے باوجوداہل کشمیرکی تکلیف کااندزاہ نہیں ہورہاجبکہ اہل کشمیرصرف کرفیوکاشکارنہیں بلکہ ان کی مائیں بہنیں اوربیٹیاں بھی بھارتی دہشتگردوں کے ہاتھوں رسوائی سے بچنے کے لیے خودکشیاں کررہی ہیںہمیں کہتے ہیں کہ کروناوائرس بداعمال کی سزااور اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش ہے توپھرمسلمان کروناوائرس کاشکارکیوں ہورہے ہیں؟

جواب یہ ہے کہ جب ظلم حدسے بڑھ جائے تومسلمان پرجہادفرض ہوجاتاہے کیادنیاکے مسلمانوں نے ظلم کے خلاف جہادکیا؟کیامسلم حکمران اہل کشمیرکی آزادی کے لیے میدان جنگ میں اترے؟کیا مسلمان سودی لین دین نہیں کرتے؟کیامسلمان ملاوٹ نہیں کرتے؟کیا مسلمان ناپ تول میں کمی نہیں کرتے؟کیامسلمان ناجائزمنافع خوری نہیں کرتے؟کیامسلمان غیبت نہیں کرتے؟کیامسلمان جھوٹ نہیں بولتے؟کیامسلمان رشوت نہیں لیتے دیتے؟کیامسلمان والدین کی نافرمانی نہیں کرتے؟کیامسلمان لوٹ گھسوٹ میں ملوث نہیں؟

ان سوالات کے جواب آج قارئین پرچھوڑتاہوںاورساتھ ہی دعوت فکردیناچاہتاہوں کہ اس سے پہلے کہ دیرہوجائے ہمیں کروناوائرس سمیت تمام مشکلات سے نجات فقط رسول اللہ ﷺ کے وسیلے سے ملے گی۔آئیں اپنے عقائدونظریات اوراعمال کامحاسبہ کریں اپنے کردارکی اصلاح کریں اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں آئندہ گناہوں سے توبہ کریں بے شک اللہ ہمارے غلطیوں اورغفلتوں سے درگزرفرمانے والااورمعاف فرمانے والاہے

جواب چھوڑ دیں