چنگ چی کی سوا ری باعث نعمت یا عزت نفس پر چوٹ

چنگ چی کی سواری جو کہ پاکستان میں بہت عام ہو چکی ہے اور خا ص طور پر کراچی میں 90فیصد عوام اس میںسفر کرتی ہے ۔ کیوں ! ظاہر ہے مجبوری ہر کسی کے پاس گاڑی نہیں ہوتی نہ ہی وہ اوبر اور کریم افورڈ کر سکتے ہیں ۔ آدمیوں کا تو مسئلہ نہیں لیکن عورتوں کے لئے یہ پریشانی کا باعث بن رہی ہے ، پچھلے دنوں اتفاق سے چنگ چی میں بیٹھنا ہوا دو عورتیں تھیں جب میں بیٹھی تو دیکھتے ہی دیکھتے اس میں آدمی بھی بیٹھنے لگے مجھے بہت برا لگا لیکن میرا سفر پورے ہونے والا تھا ۔ اس میں ایک لڑکی بھی بیٹھی تھی وہ بھی میرے ساتھ ہی اتری اس کے برابر میں ایک بڑی عمر کے شخص بیٹھا تھا لیکن اس کی حرکتیں دیکھ کر اتنا غصہ آرہا تھا اور وہ لڑکی بہت پریشان ۔ اس آدمی کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ اس کی گود میں جا بیٹھے ! خیر جب ہم نیچے اترے تب اس لڑکی نے مجھے بتا یا کہ یہ اس کے ساتھ روز کوئی نہ کوئی معاملہ ہو تا ہے ۔ ذاتی رکشہ وہ افورڈ نہیں کرسکتی ظاہر ہے 15000اسکی تنخواہ ہے اگر روزانہ رکشے والے کو 100روپے بھی دے گی تو وہ کیسے گزارا کرے گی؟ ظاہر ہے ایسی سواری میں انسان شوق سے نہیں مجبوری میں ہی سفر کرتا ہے آپ دیکھیں کہ عورتیں اور آدمی آمنے سامنے بٹھائے جاتے ہیں ایک دوسرے کی ٹانگی ٹکراتی ہیں کیا یہ صحیح ہے ؟ ان عورتوں سے پوچھیں ان پر کیا گزرتی ہے یا پھر ایک دن چنگ چی کا سفر کرکے دیکھ لیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا ! ان سب کا ذمہ دارکون ہے ؟ کو ن ہے جو اس نظام کو ٹھیک کرے گا ؟ خدا کے لئے اس پر ذرا نظر ثانی کیجئے اور اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کیا جائے ۔ دنیا میں کوئی مسئلہ ایسا نہیں ہے جس کا کوئی حل نہیں یہ تو کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے ۔ آپ چنگ چی کی سیٹوں کو آگے پیچھے ایسی ترتیب سے لگائیں کہ پیچھے عورتیں بیٹھ جائیں اور آگے مرد یا پھر ہر چنگ چی پر یہ ظا ہر کردیا جائے کہ یہ صرف مردوں کے لئے یا عورتوں کے لئے ۔ بسوں میں بھی تو ایسا ہوتا ہے کہ آگے کا حصہ عورتوں کے لئے اور پیچھے مرد بیٹھ جاتے ہیں پھر یہ چنگ چی کا نظام کس نے نکا لا ہے ؟ اگر عوام کی سہولت کے لئے ہے تو خدا کے لئے اس نظا م کو صحیح کریں کتنی لڑکیا ں کالج اور یونیورسٹی جاتی ہیں ۔ ان لڑکیوں کو کس کس مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا؟ بعض دفعہ تو میں نے بھی دیکھا ہے کہ آگے ڈرا ئیور کے برابر تک میں عورتیں بیٹھی ہوتی ہیں ہو سکتا ہے کہ ان کے رشتہ دار ہوں لیکن یہ صحیح نہیں ہے اس طرح تو پورا نظام خراب ہو جائے گا ! پلیز! جو بھی اس کا ذمہ دار ہے اس مسئلے پر غور کرے اور اس کا حل جلد ازجلد نکالا جائے ۔

حصہ

جواب چھوڑ دیں