ترانہ کشمیر

اٹھو  اے  نوجوانو!  کہ کڑا  یہ وقت آیا ہے

ہمیں  کشمیر کی  وادی نے  رو رو  کر  بلایا ہے

جہاں کھلتی تھیںں کلیاں گل جہاں پہ مسکراتے تھے

اسی  گلشن پہ  دشمن  نے  بہت سا  قہر ڈھایا  ہے

سنو  بلبل کے نوحے  آج  جو کل  گنگناتی  تھی

وہ دیکھو کس کا ننھا لعل پھر خوں میں نہایا ہے

کہیں ہیں خون میں لت پت جوانوں کے پڑے لاشے

کہیں ماؤ ں نے اپنے  ہاتھ  سے  گوہر  دفناۓ ہیں

وطن کی بیٹیاں مائیں صدائیں دے رہیں تم کو

بہت  بے درد  ہے دشمن  بہت ان کو ستایا  ہے

جوانو  تم  پہ  ہے لازم  بنو  اسلام کی طاقت

جو  سمجھو تم خدا نے آج  تم کو آزمایا  ہے

رہو  تیار  ہر  پل تم  عدو  گر وار  کرتا  ہے

خدا دیتا ہے نصرت پھر یہ قرآں نے بتایا ہے

اٹھو اے  نوجوانو!  کہ کڑا  یہ وقت آیا ہے

ہمیں کشمیر کی وادی نے رو رو کر بلایا ہے

جواب چھوڑ دیں