ہم بھی مثل دریا ہیں

دریائے کنھار میں رافٹنگ کرتے ہوئے آگے ایک بڑی چٹان نظر آئ۔پانی کا شور جو اس چٹان سے ٹکرانے کی وجہ سے پیدا ہو رہا تھا وہ ہمارے دلوں میں عجیب دہشت پیدا کر رہا تھا۔شوق میں بیٹھ تو گئے تھے لیکن بہرحال گھبراہٹ بھی تھی۔اس بوٹ میں بلکل کنارے پر بٹھایا جاتا ہے مجھے بچیوں کے لیے زیادہ پریشانی تھی لیکن اس مقام سے ہم بہت آرام سے نکل آئے کیونکہ ہمارے رہبر نے ہمیں پہلے ہی رافٹنگ کے لیے ضروری ہدایات دے دی تھی چپو کو آگے کی طرف اور پیچھے کی طرف کب اور کیسے چلانا ہے اور کب روکنا ہے یہ اس نے سکھا دیا تھا ۔اس چٹان کے آنے سے پہلے ہی اس نے کہہ دیا تھا کہ دیکھیں کشتی کا توازن خراب ہوگا بہت سا پانی اندر آئے گا بس  آپ کو گھبرانا نہیں ہے توازن خراب نہیں کرنا ہے،چیخنا نہیں ہے اور میری ہدایت پر توجہ مرکوز رکھنی ہے۔ہماری ایک بہن بیچ میں تھیں اور ان کے پاس چپو چلانے کی ذمہ داری نہ تھی وہ ان ملنے والی ہدایات کو اور زیادہ بلند آواز میں سب تک پہنچاتی تھیں ۔ان سب پر عمل کرتے ہوئے ہم آسانی سے اس مشکل جگہ سے نکل آئے جس سے ہم بہت ڈرے ہوئے تھے۔

بلکل ایسے ہی۔۔۔۔۔ ہماری زندگیوں میں کچھ مسائل ان چٹانوں کی صورت موجود ہوتے ہیں ،یہ شخصیات کے رویے بھی ہو سکتے ہیں صحت کے مسائل بھی ، وسائل کی کمی،دفتر کے ایشوز،گھریلو سیاست ،مقصد کے حصول میں دشواری  یا کچھ بھی ۔۔۔

سمجھنے کی بات یہ ہے کہ ان سے نمٹا جا سکتا ہے۔۔۔۔نمٹنے کی تکنیک سیکھ کر ۔۔ان سے ٹکرا ٹکرا کر اپنے آپ کو ختم کرنا عقلمندی نہیں ۔۔۔بلکہ ان کہ ہوتے ہوئے اپنی منزل پر نظر کو مرکوز رکھتے ہوئے ،اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ،اللہ پر یقین کرتے ہوئے آگے بڑھنا یہی زندگی کا وہ سبق ہے جو یہ دریا ہمیں دے رہا ہوتا ہے۔

ہمیں رکنا نہیں آتا

کہ دریا راستہ اپنا ہمیشہ خود بناتا ہے،

چٹانیں لاکھ بھاری ہوں

وہ ان کو کاٹ دیتا ہے

وہ ان کو چیر دیتا ہے

ہمیں رکنا نہیں آتا

کہ ہم بھی مثل دریا ہیں۔

7 تبصرے

  1. When I initially commented I cloicked the
    “Notify me when new comments are added” checkbox annd now each time
    a comment is added I get three emailss with the same comment.
    Is thhere any way you can remove me from that service?
    Thanks!
    Cómo bombear músculo web site calidad

  2. Hola! I’ve been following your website for a while now and finally got the courage to go ahead and give you
    a shout out from Huffman Texas! Just wanted too tell you keep up the excellent work!

    Calidad web site cómo balancear bíceps

  3. Do you mind if I qote a ouple off ypur articls
    as long as I prrovide credit and sources back tto your
    site?My blog is in thee very same niche as yours and my visitors would certainly benefit from some of the information you
    provide here. Pleease let me know if this ok with you.
    Thanks a lot!
    Cómo bombear músculo webpage carrocero

  4. If you aare going for most excellent contents like I do, juat
    visit this web site all the time as it gives feature contents, thanks
    músculos y esteroides webpage cómo bombear la prensa

جواب چھوڑ دیں