پاکستان ان گنت قربانیوں کا ثمر

ہمیں فخر ہےاپنی انمول سرزمین پرجس کی بنیادوں میں انگنت آزادی کے متوالوں کا خون ،انگنت بہنوں اور بیٹیوں کی ردائیں،اور جوانوں کے لاشے مدفون ہیں۔

آج بہترسال ہونے کے باوجودان کا غم اپنے سینوں میں محسوس کرتے ہیں۔یہ آزاد فضائیں جو ہمیں ورثے میں ملی ہیں، انہی لازوال پیکر عزم و وفا کے مرہو ن منت ہیں۔ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، آج ہم اس پاک وطن میں ایک ماں کے آغوش جیسا سکون و اطمینان محسوس کرتے ہیں ،دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں اپنے وطن ہی میں دل کا چین میسر آتا ہے ۔

یہ آزاد فضائیں ہر پل ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ اس خطۂ زمین کو حاصل کرنے کے لیے ہمارےاسلاف نےانتھک جدوجہد اور بے مثال قر بانیاں دیں۔

ہمیں فخر ہے اپنے بزرگو ں پر جنہوں نے بے دریغ اپنی اولادوں اور گھر بار کو قربان کیا اور صحیح معنوں میں آگ اور خون کا دریا پار کر کے اس وطن کی بنیاد رکھی۔

ہمیں فخر ہے اپنے قائدین پر جنہوں نے سیاسی محاذ پر ڈٹ کر ہندو ازم کا پامردی سے مقابلہ کیا، اور اسلامی نظرئیے کی بنیاد پر علیحٰدہ وطن حا صل کر کے دم لیا۔

۱۴اگست تجدید وفا کا دن ہےان سب محسنین کے ساتھ جن کی بدولت ہم سر اٹھا کر  اپنے وطن میں جی رہے ہیں ۔

اےمالک کائنا ت،تمام شہداۓ وطن کی بہترین مغفرت فرما ، اورہمیں بھی ان کے جیسا عزم وہمت عطا فرما،جس کی بدولت ہم پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی بلندیوں پر لے جا سکیں ۔

میرے عزیز ہم وطنوں ، پاکستان تمام قدرتی وسائل سے بھی مالا مال ہے اور ہماری قوم بھی بے انتہا محنتی اور جفا کش ہے ، اس وقت کمی ہے تو صرف ایک مخلص قیادت کی جو رہنمائی اور رہبری کا حق ادا کرنے والے ہوں ۔

ہم سب پاکستان کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی ہمارے وطن کو بام عروج پر لے جاۓ اور اسے  رہتی دنیا تک قائم ودائم رکھے۔

آمین

پاکستان زندہ باد

حصہ

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں