حاسد مودی

بےحس،بے ضمیر مودی حکومت کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔شرمناک اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ایک لاکھ سے زائدبےگناہ کشمیری مسلمانوں کو شہید کر کےصرف ایک دستخط کے ذریعے منٹوں میں کیسے وہ ستر سالوں پر محیط آزادئ کشمیر کے جائز مشن کو تہہ وبالہ کر سکتا ہے؟ مودی جو کہ کٹر ہندو انتہا پسندہے،دنیا کے سامنے جھوٹ کا لبادہ پہن کرسیکولر ازم کا ڈھونگ رچاتا ہے ،مگراقلیتوں کے ساتھ جو سفاکانہ اقدامات بھارت میں ہو تے ہیں   وہ آۓ دن خبروں کی زینت بنتے ہیں۔۔۔رات کی تاریکی میں بزدلوں کی طرح پاکستان کی سرزمین میں گھس کر حملے کرنا، بے رحمی سےپیلیٹ گن اور کلسٹر بم جیسےمہلک ہتھیاروں کا کھلے عام استعمال کرنا یہ سب وہ اپنے جنگی جنون کی تسکین کے لیے کرتا ہے۔وہ مسلسل ذہنی اذیت اور دباؤ میں رکھ کراپنی مرضی کا  فیصلہ کشمیریوں پر مسلط کر نا چاہتا ہے۔۔     کیایہ سب اتنا ہی آسان ہے؟۔ کیایو۔این۔او کی قراردادیں شملہ معاہدہ،اور بھارت کا اپنا آئین یہ  سب ایک جنگی جنون کا شکار شخص اپنی من مانی کر کے ملیا میٹ کر سکتا ہے۔۔۔؟

                   تقسیم ہند ہی سے بھارت کا خواب پورے خطے پر اپنی دھاک بٹھا کر پاکستان کو زیر کرناہے،مگر وہ یہ نہیں جانتا کہ آزادئ کشمیر کی جدوجہدمعمولی انتشار اور بد نظمی نہیں جسے آسانی سے دبایا جا سکے،یہ کشمیری عوام کی زندگیوں کا نصب العین بن چکا ہے۔ یہ جیتے جاگتےسانس لیتے اپنی خوشیاں اور غم مناتے ہمارے ہی جیسے انسا نوں کی دردناک داستان ہے،جس وادی کو جنت نظیر کہا جاتا تھاآج وہ مظلوم اور بے کس انسانوں کا قبرستان بن چکی ہے۔مودی کے اقدامات سے چنگیز خان اور ہلاکو خان کی یادیں تازہ کردی ہیں۔۔

  بھارت کے اس غاصبانہ اقدام کے پیچھے دیرینہ حسد اور بغض بھی کار فرما ہے۔۔ اس پورے خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوۓ اثرورسوخ،پڑوسی ممالک سے دوستانہ روابط،سی پیک کی صورت میں بے شمار معاشی فائدے،امریکہ کا پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرنا اور ان سب سے بڑھ کرافغانستان میں اربوں کی بھارتی انویسٹمنٹ کے ڈوب جانے کا خوف،ان سب عوامل نے مل کر مودی کو خبط الحواس کر دیا ہے۔۔

لیکن افغانستان جیسے پسماندہ ملک نے ایک سپر پاورملک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیاہے،اس بات سے مودی کو اندازہ ہو جانا چاہیۓ تھا کہ مسلم امت جب اٹھ کھڑی ہوتی ہےتو پھر شیر کے منہ سے شکار بھی چھین لاتی ہے۔

لہذا مودی صاحب آپ کشمیر کو تر نوالہ نہ سمجھیں ایسا نہ ہو کہ پھر سے آپ کو پلوامہ جیسے حالات کا سامنہ کرنا پڑے اور کشمیر آپ کے فو جیوں کے لیے جلتی چتا ثابت ہو!

حصہ

جواب چھوڑ دیں