کشمیر کی آزادی تک

کشمیر کی دلکش وادی سلگ رہی ہے۔آزادی کے پہلے سال ہی ہندو مہا راجوں اور انگریزوں کی ملی جلی سازش کہ تحت مسلم اکثریت رکھنے کے باوجود  اس خطے پر بھارتی فوج نے غاصبانہ قبضہ کرکے اس وادی کو حالت ِجنگ میں دھکیلا ہوا ہے۔

مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی  ہے، آبادیاں قبرستانوں میں تبدیل ہو رہی ہیں ۔مسلم نوجوانوں کی نسل شی کی جا رہی ہے پیلٹ گولیاں کلسٹر بم غرض جن ہتھیاروں کے استعمال پر اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی ادارں نے پابندی لگاٸیہوئی ہے۔انکا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ گھروں میں آگ لگائی جا رہی ہے۔مسلمان لڑکیوں کی عزتوں سے بھارتی درندے کھیل رہے ہیں ۔تمام حریت رہنماٶں یسین ملک، بوڑھے علی گیلانی، عمر فاروق سب کو قید کرکے ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔خبیث مودی اپنی طاقت کے نشے میں بد مست ہاتھی کی طرح سب کو اپنے پاٶں تلے روندتا چلا جارہا ہے ۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوۓوادی کو فوجی چھاٶنی میں تبدیل کر دیا گیاہے،جن مظالم کو لکھتے ہوۓ ہمارے دل کانپ رہے ہیں ،ان مظا لم کو کشمیری عوام جھیل رہی ہے۔ظلم کی سیاہ رات گہری ہوتی جا رہی ہے ۔اللہ رب اللعالمین پر کامل یقین ہے کہ صبح کی روشنی پھیلنے والی ہے۔اور کشمیریوں کی آزادی قریب ہے۔ مگر اس میں پاکستان کا اور ہمارا کوٸی کردار ہے؟۔ یہ ہمارے سوچنے کا مقام ہے۔

حصہ

جواب چھوڑ دیں