مرسی اللہ تم سے راضی ہو

میں شدید دکھ میں بار بار کی پیڈ کھول کر بیٹھا مگر تکلیف نے ذہن خالی کر دیا پھر تکیہ پر سر ٹکا کر آنکھین موند لیں مگر کچھ دیر بعددونوں آنکھوں کے کناروں سے ڈھلکتے گرم قطروں نے مجھےا ٹھا دیاآخر ہم جیسے بیکار لوگ اس جیسے انسان کے لئے کیا لکھ سکتے ہیں؟
ہم کے ٹہرے سہولت پسند اور آسانیوں کے طلبگار بس منہ سے فائرنگ کرتے لوگ جن کے اکاونٹ عمل صالح اور اللہ کے لئے کسی غیر معمولی جدو جہد سے خالی عام سی عقل سمجھ کے لوگ اور وہ ۔۔۔!
جومغرب کی بہترین یونی ورسٹی سے پڑھا انجئنئیرکامیاب آدمی کہ جسے جب اللہ نےاپنے لئے چنا تو وہ اس کا سپاہی بن کر کھڑا ہوگیا اخوان کاساتھی بنا ساتھیوں کااعتماد پایا اور ایک نیاتجربہ کرتے ہوئے سیاسی جماعت بنائی اور تیزی سے شہرت پائی ڈیڑھ کروڑ ووٹ لئے اور جیت کر پہلا صدر بنا صدر تو بہت سارے بنتے ہین وہ وہ صدرتھا جس نے شروع مین ہی اقوام متحدہ میں کھڑا ہوکر کہہ دیا کہ جو ہمارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کرے گا وہی ہم سے عزت پائے گااور پھر شاید اسی روز طے پا گیا کہ یہ شخص اب نہیں چلے گا معزول کر دیا گیا گرفتارہوا اور چھ برس کی شدیدقید تنہائی کاٹتا رہا اب یہ قید تھی ،وہ تھا،اس کے سینےکا قران تھا اوربس ۔۔صرف چار مرتبہ اسے کسی اپنے سے ملنے دیا گیا مگر جن دلوں میں اللہ بستا ہو اس سے ملاقات کا شوق بستا ہو وہ بھلا کب اداس ہوتے ہیں وہ بھی ڈٹا رہا شوگر اور بلڈپریشر کی دواون سے محروم رکھا گیا مگر وہ ڈٹا رہا اور بالآخرسیسی کے چہر ے پر کالک ملتاہو اعزاز کے ساتھ عین عدالت سے رب کی عدالت جا پہنچا
مرسی اللہ تم سے راضی ہو
فرشتے تمہارا استقبال کریں
آقاصلی اللہ علیہ وسلم تمہیں سینے ے لگا لیں
جام کوثر پلائیں
جنت تمہارا مقام ٹہرے

حصہ

جواب چھوڑ دیں