خوشیوں بھری تقریب کی روداد 

ہنستے مسکراتے بچے سوالوں کے جوابات دینے کے لیے ہاتھ اٹھا رہے تھے،درست جوابات پر انھیں خوبصورت تحائف دیے جارہے تھے، یہ منظر” 15 رمضان المبارک” دن کے 12 بجے کا ہے اور جگہ ہے “الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ کراچی ” کا  بیس منٹ آفس ، تقریب ہے، “تقسیم تحائف” کی !
“کفالت یتامى” کے شعبے کے تحت ہر سال” 15 رمضان المبارک” کو “الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان” کی جانب سے مختلف شہروں میں “تقسیم تحائف” کی خوشیوں بھری تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
1990 سے خدمت خلق کے لیے کام کرنے والے اس ادارے کا ویمن ونگ(شعبہ خواتین) 2013 میں قائم ہوا. پاکستان میں خواتین کے تحت اتنے منظم اور بے لوث طریقے سے کام کرنے والے ادارے چند ایک ہی ہیں، جن میں “الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ” کا نام سر فہرست ہے. جن کا سلوگن ہے؛
کفالت یتامی سے،جنت کا حصول بھی _ رفاقت رسولؐ بھی.

الخدمت فاؤنڈیشن عید کی خوشیوں میں انہیں شامل کرتی ہے جن کے بارے میں پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا: میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں یوں ہوں گے، یہ کہہ کر انگشت شہادت اور درمیان والی انگلی کو ساتھ ملایا.
(رواہ بخاری)
تقسیم تحائف کے اس خوبصورت پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، اس کے بعد اپنی ماؤں کے ساتھ آئے بچوں میں سے کچھ نے نعت رسولؐ مقبول پیش کی اور کچھ نے نظمیں سنائیں .
“قرآن انسٹیٹیوٹ” کی پرنسپل “صبا جاوید صاحبہ” نے درس قرآن دیا. انھوں نے “سورہ النساء” کی آیت نمبر 9،10  پر  تفصیل سے بات کی. اور اللہ کے پیارے رسول کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کی اس حدیث کی وضاحت کی جس میں کہا گیا ہے کہ: “مسلمانوں میں بہترین گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم ہو اور وہاں اس سے حسن سلوک کیا جاتا ہو اور بد ترین گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم ہو اور وہاں اس  کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہو” .

‘الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان’ کی صدر ‘کلثوم رانجھا ‘ نےاپنے  آن لائن پیغام میں بتایا کہ “الخدمت فاؤنڈیشن ” پاکستان بھر میں کل 12 ہزار بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہے. جس میں ان کی تعلیم و تربیت، کے ساتھ دیگر ضروریات زندگی کو پورا کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ بچے جو کسی بھی معاشرے کا قیمتی ترین سرمایہ ہوتے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیجئے.
پھر ایک مختصر مگر پر اثر  ویڈیو کلپ” کمال کہانی” دکھائی گئی.جس میں معاشرے کے اس طبقے کی کفالت کی اہمیت و فضیلت کو قرآن کے پیغام سے واضح کیا گیا ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کراچی میں کفالت یتامی کے حوالے سے کام کرنے والی مخلص، محنتی ٹیم کا تعارف پیش کیا گیاجن کی بے ریا کاوشوں کی بناء پر تمام انتظامات مکمل ہوئے ،ساتھ ہی مہمان گرامی ناظمہ کراچی “اسماء سفیرصاحبہ” سے متعارف کروایا گیا. وہ افراد جن کا تعاون اس سفر کو آگے بڑھانے کا باعث بن رہا ہے ان کا  تعارف بھی  کروایا گیا۔
باہمت ماؤں نے اپنے شریک سفر کے اس دنیا سے جانے کے بعد زندگی کے معمولات/ معاملات کو کس طرح چلایا، کس طرح جدوجہد کی یہ سب بتانے کے لیے ان ماؤں نے آگے بڑھ اپنی کہانی شرکاء سے بانٹی۔
“چند لمحات _ باہمت بچوں کے ساتھ” پروگرام میں میزبان ‘آمنہ ملک’ کے ساتھ ‘ڈاکٹر رباح’ نے بچوں کے ساتھ دلچسپ گفتگو کی، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا    اور  ان میں تحائف تقسیم کیے. بچوں میں عیدی کی تقسیم سے ماؤں اور بچوں کی خوشیاں قابل دید تھیں.
آخر میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی سابقہ صدر” طلعت ظہیر صاحبہ” نے الخدمت فاؤنڈیشن کی نائب” صدر شمع گلزار” کے ساتھ  ماؤں اور بچوں میں خوبصورت و دیدہ زیب کپڑے، اور دیگر تحائف تقسیم کیے.
اس موقع پر ہماری ڈونر بہنوں نے اپنے زیر کفالت بچوں کو خصوصی پیار اور شفقت سے نوازا. یہ جذباتی منظر شرکاء محفل کی آنکھوں کو نم کرگیا.
اس کے ساتھ ہی، شمع گلزار  کی  دعا کے ساتھ اس پروقار تقریب کا اختتام ہوا۔

حصہ
mm
مریم وزیرنے جامعہ کراچی سے شعبہ ابلاغ عامہ میں ماسٹرز کیا ہے اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،جب کہ جامعہ المحصنات سے خاصہ کیا ہے/ پڑھا ہے. گزشتہ کئی سال سے شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں۔تحریر کے ذریعے معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی خواہاں ہیں۔مختلف بلاگز میں بطور بلاگرز فرائض انجام دے رہی ہیں۔

6 تبصرے

  1. De Trachycarpus fortunei is een palmbomen soort. Beter
    nog, het is de meest populaire palmboom dat in ons kikkerlandje
    wordt tegengekomen. De Trachycarpus fortunei is het
    allerwinterhardst, vandaar!

    My webpage Maude

جواب چھوڑ دیں