خوبصورتی 

جانتے ہو خوبصورتی کیا ہے؟؟جب سگنل پہ کھڑا بچہ پھول بیچ رہا ہواور جب اس کے پھول کوئی بڑی کار والا خریدنے کے بعداس کے سر پہ شفقت سے ہاتھ پھیرے،اس بچے کے چہرے پہ آنے والی مسکراھٹ ہے خوبصورتی۔بچے کی کلکاری میں ہے خوبصورتی۔ جب ایک آدمی سارا دن محنت مزدوری کے بعد گھر آتاہے،اور اسکے چہرے پہ سکون ہوتا ہے کہ وہ محنت مزدوری سے اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکتا ہے وہ اس کے چہرے کا سکون ہے خوبصورتی۔جب صبح صبح پرندے رزق تلاش کرتے ہوئے اللہ کی ثنا کرتے ہیں وہ چہچہاہٹ ہے خوبصورتی جب شدید گرمی میں ہوا کے ٹھنڈے جھونکے کے آنے پہ درخت اور پودے خوشی سے جھوم جاتے ہیں وہ ہے خوبصورتی۔جب ایک مالی کئی دنوں کی محنت کے بعد پھول کھلتے دیکھتا ہے تو اس کے چہرے پہ سکون والی مسکراہٹ ہے خوبصورتی۔جب اک بچہ اپنا من پسند کھلونا لے کر جھوم اٹھتا ہے وہ ہے خوبصورتی۔جب کوئی غریب بچہ سخت سردی میں کسی امیر بابو کی دیے ہوئے کپڑے پہن کر خوش ہوتا ہے اس کی آنکھوں کی چمک ہے خوبصورتی۔اک بنجر زمین پہ اک چھوٹا سا پودا اگ آنا ہے خوبصورتی۔کسی ضرورت مند کی ضرورت پوری ہونے پہ اسکے چہرے پہ جو مسرت پھیل جاتی ہے وہ ہے خوبصورتی۔جب ایک ماں اپنے روتے ہوئے بچے کو اپنی آغوش میں لیتی ہے وہ ہے خوبصورتی ۔اک باپ اپنی اولاد کے مستقبل کے لئے جدوجہد میں مصروف رہے اور اس کے چہرے پہ اک شکن بھی نا آئے وہ ہے خوبصورتی۔اک چھوٹے بچے کے پہلا قدم اٹھانے پہ ماں خوشی سے پھولے نہیں سماتی وہ ہے خوبصورتی۔جب کسی ٹھیلے والے کی تمام چیزیں بک جائیں اور وہ خوش ہو کے دو وقت کی روٹی کما لے وہ ہے خوبصورتی۔ کھیتوں میں لہلہاتی فصلوں میں ہوتی ہے خوبصورتی۔درختوں پہ لٹکے پھلوں میں ہوتی ہے خوبصورتی۔جنگل میں پھیلے سناٹے میں ہے خوبصورتی۔آبشار کے بلندی سے گرتے ٹھنڈے پانی میں ہے خوبصورتی۔جھیل کنارے بیٹھ کے ٹھنڈی ہوا کو محسوس کرنے میں ہے خوبصورتی ۔سمندر کی لہروں میں ہے خوبصورتی۔سمندر میں تیرتی مچھلیوں میں ہے خوبصورتی۔جب کوئی اندھا دیکھنے لگے،جب بہرا سننے لگے،جب گونگا بولنے لگے،اسکے چہرے کا سکوون ہے خوبصورتی ۔جب ایک بیٹی اپنے باپ کا مان رکھنے کے لیے اپنی محبت سے دستبردار ہوجائے تو باپ کا سر اونچا ہونے میں ہے خوبصورتی ۔دوستوں کی دوستی اور ان کے ساتھ میں ہے خوبصورتی ۔محبتیں بانٹنیں میں ہے خوبصورتی ۔دل میں ہے خوبصورتی۔روح میں ہے خوبصورتی۔
آنکھوں میں ہے خوبصورتی۔اللہ پاک کی ہر نعمت میں ہے خوبصورتی۔اخلاق میں ہے خوبصورتی۔نظروں کی ہوتی ہے خوبصورتی ۔دیکھنے والے کی نظر میں ہوتی ہے خوبصورتی ۔سوچ کی ہوتی ہے خوبصورتی ۔زندگی کے ہر رنگ میں ہوتی ہے خوبصورتی ۔

حصہ

جواب چھوڑ دیں