بھارت کا دہشت گرد بیٹا

اللہ کے ہاں انسانوں کے خون کی قدر اورتکریم بہت زیادہ ہے کائنات کی تمام مخلوقات میں اشرف المخلوقات کادرجہ صرف انسان کو ملاہے ،اللہ کے ہاں سب سے قیمتی جانیں اشرف المخلوقات کی ہیں۔ اللہ کے کلام سے واضع ہے کسی ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے ’’اسی سبب سے ہم نے بنی اسرائیل پر لکھ دیا کہ جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا اُس نے گویا تمام انسانوں کو قتل کردیا اور جس نے کسی انسان کو بچایا،اُس نے گویا تمام انسانوں کو بچالیا،جانتے بوجھتے ایک مومن کو قتل کرنے کا انجام ہمیشہ کی جہنم اور اللہ کا غضب اور اس کی لعنت ہے اس کے لیے بڑا عذاب تیار کررکھا ہے (المائدہ:32 النساء:93)اور روزقیامت سب سے پہلے اسی کا فیصلہ ہوگا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’قیامت کے دن لوگوں میں سب سے پہلے خون کا فیصلہ کیا جائے گا‘‘(بخاری)۔
انڈیا کی جانب سے پاکستان کو ٹیررستان اور دہشت گردی برآمد کرنے والا ملک قرار دیا گیا انڈیا کی وزیر خارجہ سشماسوراج نے پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کھڑے ہوکرکہاتھا کہ پاکستان دہشت گردی برآمد کرنے والی فیکٹری ہے، ہماری پہچان ڈاکٹرز انجنئیرز اسکالرزسے بنی اور پاکستان کی پہچان دنیابھرمیں دہشت گردی سے بنی۔ پاکستان دہشت گرد ملک ہے ایساہرگز نہیں سشماسوراج صاحبہ کشمیرانڈیا کا حصہ نہیں اس پر زبردستی کون قابض ہے کشمیریوں پر ظلم وستم کی انتہاء کس نے کی؟معصوم بچیوں عورتوں بوڑھوں نوجوانوں کو بینائی سے محرم کس نے کیا؟پیلٹ گنوں کیمیائی ہھتیاروں کا استعمال کشمیریوں کا قتل عام،عورتوں کی عصمت دری عزتوں سے کھلواڑ،نسل کشی یہ کون کررہاہے؟بھارتی فوج سر عام انسانوں کی تذلیل نہیں کررہیں ؟لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کون کررہاہے پاکستان کے چاروں صوبو ں میں خون کی ہولی کس نے کھیلی گلگت بلتستان میں پاکستان کے خلاف انتشار پیداکرنا اور مستونگ بس پر حملہ کرکے بائیس افراد کو موت کے گھاٹ کس نے اتاراتھا؟ سی پیک کے منصوبے کو نقصان پہچانے کا پلان کس کاتھا 600 مفرور بلوچستانیو ں کو سی پیک کی تباہی کے لیے افغان قونصل خانوں میں ’’را‘‘سے تربیت دلانے مقامی ایجنٹوں کو اپنا آلہ کار بناکر ملک بھر میں تخریب کاری کرواکر پاکستان کے چاروں صوبوں کو دھماکوں سے لرزا دینے والا کون تھا؟پاکستان میں نسلی تعصب فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کروانے کے لیے اربوں کا لالچ کس نے دیا تھا سینکڑوں گمراہ بلوچ نوجوانوں کو ٹریننگ کے لیے بھارت کون بھیجتا رہاپشاور کے آرمی پبلک سکول کے ناحق معصوم کلیوں کے چیتھڑے اڑانے والاکون تھا۔ روشنیوں کے شہر کراچی کو تاریکیوں میں ڈبودینے والا کون تھا؟پاکستان میں دہشت گرداناکاروائیاں تخریب کاری، مسجدوں،مندروں،گرجوں گھروں معبدخانوں،عبادت خانوں میں دھماکے،قتل وغارت گری کرکے پاکستان کے امن کوتباہ برباد کرنے والادہشت گرد،سشماسوراج صاحبہ کوئی اور ملک کا باشندہ نہیں بلکہ آپ کے بھارت کا دہشت گرد بیٹا کلھبوشن تھایہ خونی قاتل بھارتی جاسوس انڈین نیوی ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ کا حاضرسروس جس کا نمبر41558Z ہے جس نے کوڈ نیم حسین مبارک پٹیل رکھاتھا یہ انڈیا کے شہر بمبئی میں رہنے والابھارتی راکا ایجنٹ کلبھوشن سدھیر یادیو ہے اور اسکا سہولت کار بھارت جوکہ شروع سے ہی پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کرتاآئے روزپاکستان کے اندر دہشتگرداناکاروائیاں کراتارہتاہے پاکستان کے خلاف جاسوس بھیج کردر پردہ شازشوں کے تخت نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کرتارہتاہے بھارت جس کامکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے اسوقت بے نقاب ہوگیا جب پاکستان کی بہادر فوج نے ان کا حاضر سروس افسرکلبھوشن کو پکڑ لیا اور فوجی عدالت نے اس کو سزا موت کا حکم سنایا ہے جس کا اعتراف وہ دہشت گرد خود کررہاہے لیکن بھارت پھر بھی اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گرد انتاہے حالانکہ اسلام امن سلامتی والا دین ہے انسانیت کی قدر اور اہمیت دینے والا دین ہے اسلام دہشت گردی سے منع کرتاہے زمین میں فساد پھیلانے سے روکتاہے رحمت اللعالمین حضوراکرم ﷺ اپنے لشکر کو تاکید فرماتے کہ بدعہدی،خیانت اورمثلہ نہ کرنا بچوں عورتوں کمزور بوڑھوں گرجوں میں مصروف عبادت درویشوں کو قتل نہ کرنا درختوں کو کاٹنے سے حیوانات کو بغیر کسی مصلحت کے مارنے سے منع فرماتے، قاصدوں کو قتل کرنے سے منع فرماتے جواسلام دوران جنگ درختوں کوکاٹنے سے منع کر ے حیوانات کو مارنے سے منع کرے انسانیت کا احترام سیکھائے اس کو جینے کا حق دے وہ کیسے دہشت گرد ہوسکتاہے اس کوفالو کرنے والے کیسے دہشت گرد ہوسکتے ہیں؟ دہشت گرد وں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا دنیامیں واحد خطہ ہے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اور اس کو ہماری پاک آرمی اور آئی ایس آئی نے ہرقسم کی دہشت گردی سے پاک کردیا۔

حصہ

جواب چھوڑ دیں