نیا فتنہBykea

معروف نیوز چینل “سما ء نیوز ” پر گزشتہ دنوں دکھایا جا نے والاBykea Services کا کلپ نہایت افسوس ناک تھا ۔ جس میں منا ہل نامی لڑکی یونیورسٹی جانے کیلئے بلوچ کالونی سے Bykea Ride بک کرواتی ہیں۔
با ئیکیا بھائی لڑکی کے Ride بک کروانے پر کچھ تذبذب کا شکار دکھائی دیتا ہے مگر بے باک مناہل اسے یقین دلاتی ہے کہ مجھے آپ کے ساتھ بائیک کی سواری پر چلنے میں کوئی Problem نہیں کیونکہ بقول منا ہل کار کی Ride وہ afford نہیں کرسکتی اور بسوں اور ویگنوں کے دھکے کھانے کے بعد وہ یونیورسٹی میں ٹھیک طرح سے پڑھ نہیں پا تی ہیں ۔ اسی لئے انہوں نے اس کا آسان حل نکال لیا اور بائیک کی Ride پر یونیورسٹی جانے لگی ۔
منا ہل کا کہنا ہے کہ وہ ایک انسان پہلے ہے اور بعد میں ایک “عورت” ۔ تو میری پیاری بہن آپ کے کہنے کا مطلب کیا ہے”کیا عورت انسان نہیں ہو تی کیونکہ آپ تو یہ کہہ رہی ہیں کہ میں ایک انسان پہلے ہوں بعد میں عورت”؟
مناہل جی عورت بھی یقیناً انسان ہی کا روپ ہے جس طرح مرد بھی انسان کا ہی ایک روپ ہے۔ آپ پہلے اپنے ذہن کو تو کلیئر کریں اس کے بعد آپ نیشنل ٹی وی پر آکر خواتین کو جتنے چاہیں مشورے دی دیجئے گا ۔ انسان کی عزت و حرمت دونوں ہی روپ میں ہم سب پر لازم ہے ۔ ہاں ہم پر ہمارے دین اور معاشرے کی کچھ حدود ہیں جو کہ ہمارے بھلے کیلئے قائم کی گئی ہیں ۔ ہمارا رب جس نے ہمیں تخلیق کیا ہے بھلا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ ہی نہ جانتا ہو کہ “ہماری فلاح و بھلائی کس کام میں ہے” اور کس کے کرنے میں نہیں ۔
میری بہن ہم اور ہمارے والدین بھی اسی معاشرے میں رہتے ہوئے تعلیم حا صل کر چکے ہیں اور اب ہمارے بچے بھی حا صل کر رہے ہیں ۔ میرے خیال میں اللہ تعالیٰ کبھی کسی انسان کو اسکی برداشت سے زیادہ مشقت میں نہیں ڈالتا ۔ اب اتنا بھی سہل پسند نہ بنیں کہ اس سہل پسندی کے باعث آپ کسی اور طرح کی مشکل میں پڑ جا ئیں ۔
اگر یہ سب اتنا ہی سادہ اور معقول ہو تو پھر روز بروز Harassment اور Rape کے کیسز کی تعداد بڑھنے کے بجائے گھٹنی چاہئے تھی ۔ اس کے علاوہ “سماء نیوز” کی اینکر بھی بہت اعتماد سے فر ما رہی ہیں کہ منا ہل نے صنف نازک کا Tag اتا ر کر پھینک دیا ہے۔ تو میری بہن عورت کا صنف نازک ہونا ایک حقیقت ہے جسے طب اور سائنس دونوں تسلیم کرچکے ہیں ۔ یہ کوئی خود سا ختہ خطاب نہیں جسے Title کی طرح اتار کر یونہی پھینک دیا جائے ۔
اس کلپ کے اختتام میں منا ہل خوا تین کو خصوصی پیغام دے رہی ہیں کہ زندگی ایک بار ملتی ہے اور جو آسان لگے وہی کرو اور لوگوں کی پرواہ نہ کرو اور یہ نہ سو چو کہ لوگ کیا کہیں گے جب تک تم خوچ کچھ برا نہیں کر رہی ہو”
افسوس کی بات تو یہ کہ مناہل کو یہ تو پتا ہے کہ زندگی ایک بار ملتی ہے مگر شاید وہ یہ نہیں جانتی کہ موت بھی ایک بار ملے گی اور نامۂ اعمال بھی ایک بار ملنا ہے اور حساب کتاب بھی ایک بار ہونا ہے ۔ وہ حساب جس میں ہمیں اللہ تعالیٰ کو جواب دینا ہو گا کہ ہم نے اپنی زندگی میں اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے قوانین کا کتنا احترام کیا اور ان پر کتنا عمل کیا ۔
اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات کا حامل دین ہے ۔ ہمارا عقیدہ ہے کہ جان مال اولاد سب اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی امانتیں ہیں اور آخرت میں ان کے متعلق ہم سے سوال ہو گا ۔ میں ان امانتوں کو شریعت الٰہی کے مطابق استعمال کر نا ہے نا کہ اپنی سہولت اور آسانی کے مطابق ۔
آخر میں “پیمرا”سے درخواست کر تی ہوں کہ وہ ان اشتہارات اور پروگراموں کا فوری نوٹس لیں جو ہماری نوجوان نسل کو بے باکی اور من مانی کرنے پر اکسا رہے ہیں ۔ ہماری بقا اسلامی تعلیمات کو اپنانے میں ہے ۔ “آدھا تیتر آدھا بٹیر ” بن کر اپنا ” اسلامی تشخص” کھو دینے میں نہیں ۔

حصہ

12 تبصرے

  1. Please let me know if you’re looking for a article author for your weblog.

    You have some really great posts and I think I would be a good asset.
    If you ever want to take some of the load off, I’d love to write
    some content for your blog in exchange for a link
    back to mine. Please blast me an email if interested.
    Cheers!

  2. I think this is one of the such a lot important information for me.
    And i’m happy studying your article. However wanna
    statement on some basic issues, The web site style is wonderful,
    the articles is truly great : D. Excellent activity, cheers

  3. Excellent blog! Do you have any tips and hints for aspiring writers?
    I’m planning to start my own blog soon but I’m a little lost
    on everything. Would you advise starting with a
    free platform like WordPress or go for a paid option? There are
    so many choices out there that I’m totally confused ..
    Any tips? Kudos!

  4. Excellent post. I was checking continuously this blog and I am impressed!
    Extremely useful information specially the last part 🙂 I care for
    such info a lot. I was seeking this certain info for
    a long time. Thank you and best of luck.

  5. Please let me know if you’re looking for a writer for your blog.
    You have some really great articles and I believe I
    would be a good asset. If you ever want to take some of the load off, I’d really like to write
    some material for your blog in exchange for a link back to mine.

    Please blast me an email if interested. Kudos!

  6. I don’t even understand how I stopped up here, however I believed this submit used to
    be great. I don’t recognize who you might be however definitely you’re going to a well-known blogger when you aren’t already.

    Cheers!

  7. Pretty great post. I simply stumbled upon your weblog and wished to say that I have truly enjoyed browsing your blog posts.

    After all I will be subscribing on your rss feed and I
    am hoping you write once more very soon!

  8. Hi there! This post could not be written any better!
    Reading this post reminds me of my previous room mate!
    He always kept chatting about this. I will forward this write-up to
    him. Fairly certain he will have a good read.
    Many thanks for sharing!

جواب چھوڑ دیں