‪ عورت مارچ میں عورتوں کے مسائل کی کتنی ترجمانی کی گئی؟؟

دنیا بھرکی طرح8مارچ کو پا کستان میں بھی عورتوں کا عالمی دن بھرپور جوش  و خروش سے منایا گیا لیکن جوش خروش اتنا تھا کہ اس دن کے اصل  مقصدکوہی فراموش کر دیا گیا.

 عورتوں کے حقوق کہ لیے پہلی  امریکی خواتین نے کی 1908 میں پہلی دفعہ امریکی خواتین نے بہتراجرت اور ووٹنگ کہ حق کہ لیے مارچ نکالیں جس کو گھڑسواروں کی مدد سے ناکام بنانے کی کوشش کی گئی اسکے بعد سے باقاعدہ فیمینزیم موومنٹ کا آغاز ہوا ،اس کا مقصد عورتوں کو بنیادی اور مساوی حقوق دلوانا تھا .اس کوشش کے نتیجے کا فی حد تک  عورتوں کے کو ان کہ حقوق ملے اور 8 مارچ کو عورتوں کا عالمی دن قرار دے دیا گیا.

روایت کو بر قرار رکھتے ہوئےپاکستان میں مارچ نکال کر  عورتوں کا عالمی دن منایا گیا فرق صرف اتنا تھا کہ پاکستان میں منعقد کیے جانے والے عورت مارچ میں عورتوں کے اصل مسائل کو اجاگر کرنے کہ بجائے اس سال بھی ایک تماشا کیا گیا،وہ خواتین جو اپنے ڈرائیور کے بغیر گھر تک سے نہیں نکلتی وہ جنہیں یہ تک نہیں معلوم کہ ہر سال ان کے اپنے ہی ملک میں کتنی خواتین زچگی کے دوران طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ لقمہ اجل بن جاتی ہیں وہ خواتین کے حقوق مانگتی نظر آئیں ،عورت مارچ میں لہراے جانے والے پلےکارڈ سےمعلوم ہوتا ہے کہ ہمارے ملک کی خواتین کہ مسائل صرف کھاناگرم کرنا،دوپٹہ نہ لینا ،بستر نہ گرم کرنا ہی ہیں .

وہ ملک جہاں غیرت کے نام پہ قتل ہوتے ہوں ،جہاں عورتوں کی عصمت دری کی جائے  لیکن کیس تک نہ درج کیا جائے جہاں انکار پہ تیزاب میں جھلسا دیا جائے کیا ایسے ملک میں ایسے مارچ کرنا کیا ان عورتوں کی تذلیل نہیں جو واقعی میں اپنے حقوق سے محروم ہیں .

  عورت مارچ میں موجود عورتوں کے حقوق کی علمبرداروں سے میرا سوال یہ ہے کہ کیا دوپٹہ اتار کر خودکو آوارہ اور بد چلن  کہہ کر ہی ترقی اور آزادی  حاصل کی جا سکتی  ہے تو پھر رضیہ سلطانہ جیسی عورت کا کیا جنہوں نے  خود کو بغیر آوارہ کہے ہی  پورے برصغیر پہ حکومت کی.فاطمہ جناح ،بیگم رانا لیاقت علی اور شائستہ اکرام علی جیسی خواتین کا کیا جنہوں نے مردوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہ کر پاکستان کے لیے کوشش کی اور ایسی خواتین جو محنت مزدوری کر کے اپنے گھر کا چولہا جلاتی ہیں ان ذکر اس  عورت مارچ میں کہاں تھا. عورت مارچ کو دیکھ کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سب زیادہ پسی ہوئی خواتین تو ہمارے اشرفیاں طبقے کی ہیں.عورت مارچ میں مرد حضرات کو خوب لتاڑا گیا کیا مخالف جنس کو کمتر ثابت کیےبغیر ہم کامیاب نہیں ہوسکتے.

یہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس دن کی اہمیت کو سمجھا جائے اس دن کو محض تماشے کیلئے استعمال نہ کریں بلکہ ان مسائل کہ بارے میں بات کریں جن کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور ان کے حل کیلئے کوشش  کریں .

حصہ

1 تبصرہ

  1. Good job done keep it up it was smartly designed and well covered blog.you have all the weapons in your aresnal you are definatly going to conquer
    .your field best of luck

Leave a Reply to Adil hameed