وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ

یہ کائنات جب اللہ پاک نے بنائی تو اس میں رنگ بھرنے کے لیے عورت کا وجود پیدا کیا۔ پھر اس عورت سے جوڑے بنائے۔ اس طرح اللہ پاک نے اس سر زمین کا نظام چلایا۔ عورت کو اللہ پاک نے بہت عزت دی ہے۔۔ہر رشتہ میں عزت ہے۔اگر وہ ماں ہے تو اس کے قدموں تلے جنت ہے۔۔۔اگر وہ بیٹی ہے تو وہ رحمت ہے۔۔۔اگر وہ بہن ہے تو محبت اور احساس کا پیکر ہے۔۔اگر وہ بیوی ہے تو وہ مرد کا لباس ہے۔۔۔سبحان اللہ جس جس رشتے کو میں دیکھوں۔۔۔تو میں قربان جاؤں۔اپنے خالق کائنات پر۔جس نے عورت کو بے پناہ عزت دی۔اعلی مقام دیا۔۔جنت اس کے قدموں میں رکھ دی۔۔اس سے بڑھ کر عورت کی کیا قدرو منزلت ہو گی، اب اگر دیکھا جائے تو ہمارے معاشرے میں بھی عورت کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔۔کسی جگہ چلے جاؤ تو” لیڈیز فرسٹ ” نہ صرف بولا جاتا ہے۔بلکہ اس کا کام سب سے پہلے کیا جاتا ہے۔۔اس کے علاوہ اگر کبھی کسی جگہ بھائی کا دوست مل جائے تو وہ بھاگ کر ہمارا کام کرے گا۔۔اور بہت عزت سے کہے گا کہ” آپ اس کی بہن ہیں تو میری بھی بہن ہیں”۔۔۔یا پھر خالہ جی” آپ اس کی ماں ہیں تو آپ میری بھی ماں ہیں۔۔”۔یہ سب عورت کی عزت ہے۔۔قربان جاؤں میں اللہ کے پیارے نبی” حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم” کے ارشاد پر۔۔”آپؐ نے فرمایا! جس نے اپنی 3 بیٹیوں کی پرورش کی۔۔وہ جنت میں میرے ساتھ اسے ہو گا۔ جیسے میری یہ 3 انگلیاں برابر ہیں”۔۔سبحان اللہ۔یہ سب عورت کی عزت اور تکریم ہے۔
اگر ہم بات کریں معاشرے کی تو پوری دنیا میں 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔۔اس میں ان خواتین کو سلام پیش کیا جاتا ہے۔جنہوں نے ملک و ملت کے لیے کارنامے انجام دیئے ہوتے ہیں اور کچھ قانون پاس ہوتے ہیں خواتین کے حقوق کے لیے۔ اس مقصد کے لیے ہر شہر۔ہر کالج۔ہر یونیورسٹی میں سیمینار ہوتے ہیں۔۔جہاں لمبی لمبی تقریریں ہوتی ہیں۔اور بس پھر وہ رات گئی بات گئی والی بات ہو جاتی ہے۔۔8 مارچ منانے کا فائدہ تب ہو جب کوئی مریم چولہا پھٹنے کے نام پر نہ مرے۔۔کوئی زینب درندوں کی بھینٹ نہ چڑھے۔۔کسی سعدیہ کو پسند کی شادی کرنے کے جرم میں قتل نہ کیا جائے۔۔کسی رابعہ کو جائیداد باہر نہ جائے اس لیے چچا کے پاگل بیٹے سے بیاہا نہ جائے۔
کون کون سا ستم بیان کروں میں یہاں۔کس کس ظلم کی داستان لکھوں یہاں۔جو حاکم اعلیٰ پڑھ کر ایکشن لیں۔میں شرطیہ کہہ سکتی ہوں کہ 8 مارچ کے دن۔خواتین کے عالمی دن بھی کوئی سدرہ جل کہ مر رہی ہو گی۔۔تو کوئی آمنہ خود کشی کر چکی ہو گی۔۔۔تو کیسا خواتین کا عالمی دن۔؟؟؟میری حاکم اعلیٰ سے گزارش ہے۔ کہ اللہ کا واسطہ ہے عورتوں کے حقوق ادا کرواو ان کے مردوں سے۔۔ان کے مردوں کے لیے سخت قانون لاگو کرو۔۔۔۔تاکہ کوئی ماں اپنے بچے کو سمندر میں نہ پھینکے۔۔۔۔۔کسی عورت کو بیٹی پیدا کرنے کی سزا میں طلاق نہ ہو۔کسی بہن کو پسند کی شادی پر بھائی قتل نہ کریں۔کوئی شوہر بیوی کو غیرت کے نام پر قتل نہ کرے۔لکھنے لگیں تو ورق ختم ہو جائیں مگر خواتین کے حقوق ختم نہ ہوں۔۔اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو ”
۔پاکستان زندہ باد ”

حصہ

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں