سعودی ولی عہد اور محترم سعودی وزیر خارجہ کو شاندار خراج تحسین

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ جس کا اصل نام انگریزی میں Research and Analysis Wing ہے یہ بھارت کی باہر ممالک کے لئے جاسوسی، دہشت گردی اور تخریب کاری کے فرائض انجام دیتی ہے۔ اس کا قیام سابق بھارتی وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی نے 21 ستمبر 1968 ؁ء میں کیا تھا۔ کیونکہ 1965 ؁ء کی جنگ میں پاکستان سے بھارتی افواج کے شکست کے بعد اس کی ناکامی کی وجہ سے اس کو قائم کیا گیا تھا اور اس کو نہ صرف داخلی بلکہ خارجی طور پر بھارتی حکومت کے ایجنڈے کو تکمیل کرنے کے ٹاسک دئیے گئے تھے اور پہلے یہ سارے فرائض بھارتی حکومت کی انٹیلی جینس بیورو انجام دے رہی تھی۔
2014 ؁ء میں آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ کی شہادت کے بعد سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ریٹائرڈ) راحیل شریف صاحب نے سخت جدوجہد کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا تھا اور دہشت گردوں کو دھڑا دھڑ موت کی سخت سزائیں ملنے کے بعد ان کے نیٹ ورک میں کافی کمی آئی تھی۔ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب ایک پیشہ ورانہ سپاہی کی حیثیت سے پاکستان کی سلامتی و بقا کو قائم رکھنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور اللہ کے فضل و کرم سے ان کی کوششیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں۔
بھارت بڑی تیزی سے علیحدگی کی طرف جا رہا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب کی کامیاب خارجہ پالیسی سے افغانستان نے بھارت سے سرد مہری کا رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔ بھارتی تجارت ناکام ہو چکی ہے بھارت کو اربوں ڈالرز خسارے کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر اور پورے بھارت میں مسلمانوں و اقلیتوں کے ساتھ ظلم و ستم سے بین الاقوامی دُنیا میں بھارت کا مکروہ چہرہ سب کے سامنے آگیا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خراب کرانے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں جموں کے علاقے میں پلوامہ کے قریب بھارتی فوجیوں کے بڑے کانوائے پر خود کش حملہ کرا دیا تھا جس میں کافی تعداد میں بھارتی فوجی مرے تھے اور ایک کثیر تعداد شدید زخمی ہو کر اسپتالوں میں پڑی ہے اور خود کش حملہ ایک کشمیری لڑکے نے خود سے کیا تھا سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے میڈیا پر انکشاف کر دیا تھا۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان صاحب کے کامیاب بین الاقوامی دوروں کے بعد اور سعودی عرب کے ولی عہد محترم شہزادہ محمد بن سلمان کے 17 اور 18 فروری 2019 ؁ء کو کامیاب دورہ کے بعد سے بھارتی حکومت کے نیتاؤں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور انہیں عنقریب انتخابات میں عبرتناک شکست ہوگی۔ پاکستان کی مسلح افواج اور آئی ایس آئی نے وزیر اعظم پاکستان کو اس سازش سے نہ صرف آگاہ کر دیا تھا بلکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے محترم وزیرا عظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کی ہدایت پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری، امریکہ، چین، روس اور برطانیہ، جرمنی و فرانس بشمول سعودی عرب، تمام عرب ممالک کے سربراہان کو فوری آگاہ کر دیا تھا کہ بھارت میں عام انتخابات میں بھارتی جنتا پارٹی کو شدید شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر داس مودی بمعہ ساتھیوں کے قتل، اقدام قتل، کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال میں اپوزیشن انہیں جیل بھجوا دے گی۔ اس لئے وہ اپنے اقتدار کو قائم رکھنے کے لئے پاکستان کے خلاف ہر طرح کا قدم اُٹھانے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ پاکستان نے سعودی قیادت کو پہلے ہی سے پلوامہ ڈرامہ کی ناکام بھارتی سازش سے دورۂ پاکستان میں آگاہ کر دیا تھا۔ عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان ولی عہد سعودی عرب اور سعودی وزیر خارجہ نے 20 فروری 2019 میں بھارت کا سرکاری دورہ کیا تھا ان کے سامنے بھارتی وزیر اعظم بھیگی بلی کی طرح نہ صرف خاموش تھے بلکہ انہوں نے پلوامہ ڈرامہ اور پاکستان کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے سوالوں کے جواب میں محترم سعودی وزیر خارجہ نے صاف اور واضح الفاظ میں وضاحت کر دی تھی کہ پاکستان کے خلاف بھارت نے پلوامہ حملے کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کئے ہیں اور نہ ہی پاکستان اس میں ملوث ہے۔ ان کے اس دو ٹوک بیان نے بھارتی ویزر اعظم اور ان کی کابینہ کے ہوش اُڑا دئیے تھے بھارتی میڈیا نے بھارتی وزیر اعظم کے خلاف سخت پروپیگنڈہ شروع کر دیا تھا اور ان پر برس رہے تھے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان آرمی کے سربراہ محترم جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب، مسلح افواج کی خفیہ ایجنسیوں اور آئی ایس آئی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پلوامہ ڈرامہ کی سازش کا پردہ فوری چاک کرکے نہ صرف پاکستان کی اعلیٰ قیادت، سعودی قیادت اور بین الاقوامی دُنیا کو بروقت آگاہ کر دیا تھا جس کہ وجہ سے بھارتی حکومت کی پوری دُنیا میں بدنامی ہو رہی ہے۔ سعودی قیادت بھارت کے دورہ کے دوران مختصر معاہدہ کرکے اُسی شام واپس سعودی عرب روانہ ہو گئی تھی۔ محترم وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب، محترم جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب، چیف آف آرمی اسٹاف، محترم ڈائرکٹر جنرل صاحب آئی ایس آئی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
راقم الحروف اپنی طرف سے اور پاکستانی قوم کی طرف سے سعودی ولی عہد عزت مآب محترم جناب شہزادہ محمد بن سلمان صاحب اور محترم سعودی وزیر خارجہ صاحب کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہے اور انہیں مکمل یقین دلاتا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے ان شاء اللہ اپنی جان قربان کر دے گا۔

حصہ

جواب چھوڑ دیں