لب سی لو ،منہ بند کر لو

عدالتی فیصلہ سر آنکھوں پر ، معزز عدالت کے لیے اعزاز ہے، ایک معصوم عورت جس پر جھوٹا الزام تھا توہین رسالت کا ، اس کی پھانسی کی سزا ختم کردی گئی ہے ۔

اچھا اب سب چپ ہو جاؤ ، بالکل خاموش منہ بند کرلو ۔

ہم اور تم ہر عدالتی فیصلوں پر شور کرتے ہیں۔

 ان پڑھ ہیں جاہل ہیں۔

قانون کو جانتے نہیں شروع ہوجاتے ہیں ۔

وہ کیا نام تھا۔۔۔ ایک پاکستانی عورت کا جس کو امریکی فوجیوں کو مارنے کی نیت سے اسّی سال سزا ہوئی ؟ ہاں یاد  آیا “عافیہ صدیقی” اس کو بھی قانون کے تحت حوالے کیا تھا ۔ چپ چپ چپ ، جاہلوں چپ تم کیا جانو قانون ۔

ریمنڈ ڈیوس یاد ہے ؟ ہاں جس نے پاکستانی تیسرے درجے کے شہری شکار کیے تھے ، وہ بھی قانون تھا، اس کی رہائی بھی قانونی تھی، اس کی بیوی جاہل تھی، جس نے عدالتی فیصلے پر خودکشی کرلی تھی ، انصاف پر کوئی خودکشی کرتا ہے ؟

ممتاز قادری کی پھانسی پر کئی لاکھ جہلا نماز جنازہ پڑھتے ہیں ،نہ مسلک دیکھتے ہیں نہ فقہ ، ان پڑھو ! حب رسول صلّی اللّٰہ علیہ وسلم پر تم لوگ سارے اختلافات بھول جاتے ہو ، دفع ہو ۔

راؤ انوار نے نقیب محسود کو قانونی طور پر پولیس مقابلے میں مارا یہ ایک پولیس افسر کا قانونی حق ہے ۔ ماؤرائے عدالت کوئی قتل نہیں ہوتا سب قانونی ہوتا ہے ، اس کو بھی ضمانت عدالت نے دی ہے ، منہ بند رکھو اور اس عمل پر بھی خاموش رہو، ضرورت نہیں احتجاج کرنے کی ، بہت شور کرتے ہو ۔

شاہ رخ جتوئی پر سے قتل کا مقدمہ ختم ہوا وہ بھی قانونی ہے عدالت کا فیصلہ ہے ، ابھی وہ دہشت پھیلانے پر بند ہے ،سب قانونی ہے ، زیادہ بڑ بڑ نہیں کرو ۔

اعظم سواتی نے پرچہ کرایا غریب گرفتار ہوا، ان کی گرفتاری بھی قانونی ہے اور رہائی بھی قانونی ہوگی ، خان نے آئی جی کو برطرف کیا ،یہ بھی قانونی ہے، وزیر اعظم کا حق ہے ۔ خبردار جو اس پر بات کی ، یہ جو ہم جہلا ہر بات میں جذباتی ہوجاتے ہیں دراصل ہماری کم علمی ہے ۔

رکشے والے کا چالان ہوتا ہے ،وہ خودکشی کرتا ہے ،یہ اس کی غلطی ہے، اس نے قانون توڑا پولیس والے نے اس کو اپنے گھر میں بنا چالان نہیں پکڑا  اور تم  اس پر شور کرتے ہیں ۔

سوجاؤ تکیہ میں منہ دے کر ،آواز نہیں نکالنا ۔

آسیہ کی سزا ختم ہوئی، عدالت کامیاب ہوئی ،انصاف ہوگیا ، ہونا بھی تھا کیونکہ یہ  اس تھرڈ ورلڈ کے ملک پاکستان کا واحد کیس ہے جس کو امریکی پارلیمنٹ ، امریکی وزیر خارجہ ، برطانیہ کے ہاؤس میں ذکر کیا گیا ۔

بی بی سی ، سی این این ، وائس آف امریکہ ، فوکس نیوز ، نیویارک ٹائمز اور بڑے بڑے اخبارات نے زبردست طریقے سے پیش کیا۔ ان کو ہمارے ملک میں انصاف دیکھنا ہے ، اس کے لیے عاصمہ جہانگیر مرحومہ اور اس وقت کے گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے عالمی انصاف پسندوں کی آواز پر لبیک کہا اور اپنی تمامتر کوششیں کیں ، اچھا کیا انصاف ملنا چاہیے ، انصاف کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے ۔

ابتدائی تمام عدالتی  کاروائیوں میں خود اس عورت نے تسلیم کیا سارے گواہ اور ثبوت اس کے خلاف تھے ۔ وہ اس وقت غلط تھے ، عدالت نے فیصلہ کیا ہے صحیح ہوگا اوپر بتائے گئے سب فیصلے صحیح ہیں یہ بھی صحیح ہے ۔

اس وقت تمام چینلز کو لائیو کوریج سے روکا ہوا ہے ،خبروں پر پابندی ہے ایسا لگ رہا ہے عدالتی فیصلہ نہ ہوگیا بغاوت ہوگئی ہے ، عدالتی فیصلوں کو انصاف کو عام کریں ، یہ پابندی کیوں ہیں ؟

توہین رسالت کے مجرموں کو عالمی کوریج اور عالمی پریشانی اور ملکی انصاف آفرین ہے آفرین ہے ۔

ممتاز قادری شہید معذرت کے ساتھ بہت ہی معذرت کے ساتھ ہمارے دل میں تم ایک شہید کا درجہ رکھتے ہو مگر ہمارے ملک کے قانون اور انصاف کے مطابق قاتل ہو ۔

جمہور کا فیصلہ ہے ہم بے بس ہیں اور جاہل ہیں ۔

حصہ
mm
صہیب جمال نے لکھنے لکھانے کی ابتداء بچوں کے ادب سے کی،ماہنامہ ساتھی کراچی کے ایڈیٹر رہے،پھر اشتہارات کی دنیا سے وابستہ ہوگئے،طنز و مزاح کے ڈرامے لکھے،پولیٹکل سٹائر بھی تحریر کیے اور ڈائریکشن بھی کرتے ہیں،ہلکا پھلکا اندازِ تحریر ان کا اسلوب ہے ۔ کہتے ہیں "لکھو ایساجو سب کو سمجھ آئے۔

21 تبصرے

  1. 113297 729805Hello there, just became alert to your weblog by way of Google, and discovered that its truly informative. Im going to watch out for brussels. I will appreciate in the event you continue this in future. Several men and women will likely be benefited from your writing. Cheers! 293144

  2. 644701 494800Not long noticed concerning your internet web site and are still already reading along. I assumed ill leave my initial comment. i do not verify what saying except that Ive enjoyed reading. Nice blog. ill be bookmarking keep visiting this web internet site actually normally. 920959

  3. 985963 677459Fairly uncommon. Is likely to appreciate it for people who incorporate community forums or anything, internet internet site theme . a tones way for the client to communicate. Exceptional job.. 168469

  4. 151707 318109This design is spectacular! You most certainly know how to keep a reader entertained. Between your wit and your videos, I was almost moved to start my own blog (well, almost…HaHa!) Excellent job. I really enjoyed what you had to say, and more than that, how you presented it. Too cool! 875133

جواب چھوڑ دیں