عمران کی جیت پاکستان کی جیت

پا کستان تحریک انصا ف ایک ایسی جما عت ہے جس کے ساتھ قربا نیا ں تو نہیں لیکن جدو جہد کی ایک طو یل کڑی جڑی ہو ئی ہے۔با ئیس سا ل چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن نے پا رٹی کی جڑوں کی آبیا ری  خو ن پسینے سے کی ہے۔جس کا پھل انہیں 2018کے انتخا بات میں ملا ہے  ،پا کستان میں عا م چنائو پچیس جو لا ئی کو ہو ئے جس کے نتا ئج ابھی تک نکل رہے ہیں جیسے سا نپ بلو ں سے نکلتے ہیں تا حا ل نتا ئج اختتا م پذیر نہیں ہو ئے لیکن ایک بات تو طے ہے کہ پا کستان تحریک انصاف نے وفا ق میں وا ضح اکثریت حاصل کر لی ہے 272 قومی نشستوں میں پا کستا ن تحریک انصاف نے 115 نشستیں حا صل کر لیں ہیں جبکہ کچھ نشستو ں کے نتا ئج ابھی آنا با قی ہیں جس کے مطا بق ان کی وفاق میں پو زیشن کافی مضبو ط ہو چکی ہے لیکن اس کے با وجو د بھی پا کستان تحریک انصا ف کومخلو ط حکو مت بنانا پڑے گی جس کی وجہ یہ ہے کہ حکو مت کی تشکیل کے لیے  137نشستیں درکا ر ہیں۔ پنجا ب سمیت پا کستان کے دیگر صوبو ں میں بھی پا کستان تحریک انصا ف نے جو ڑ تو ڑ کی ہے اور کے پی کے ،سندھ ، بلو چستان ، میں بھی صو با ئی اور وفا قی برتری حا صل کرنے میں کا میاب رہی ہے ، کسی زمانے میں پا کستان پیپلز پا رٹی کی فتو حا ت کو تا ریخ کا حصہ گردا نہ جاتا تھا لیکن اب کی بار 2018میں پا کستان تحریک انصاف نے بھی تا ریخی فتح حا صل کی ہے ایسا کہنا جائز ہو گا ۔کے پی کے میں تحریک انصاف نے کلین سو یپ کیا  ہے جہا ں ان کی حکو مت بنیا دی طور پر دوبارہ بن جائے گی ننا نو ئے نشستوں میں سے 65پر کا میا بی کا سہرا پا کستان تحرک انصاف کے سر پر سجا ہے  پا کستان مسلم لیگ نون5 ،پاکستان پیپلز پا رٹی 4 نشستیں لینے میں کا میا ب ہو ئی ایم ایم اے نے دس نشستیں حا صل کیں ابھی کچھ نشستو ں کے نتا ئج واضح نہیں کیے گئے ۔ پنجا ب میں بھی پا کستان تحریک انصاف نے صو با ئی سطح 122 سیٹیں حا صل لیکن دوسرے نمبر پر رہی ہے۔ پا کستان مسلم لیگ ن نے یہا ں بازی ماری ہے اور 127سیٹیں صو با ئی سطع پر لیں ہیں جس کے بعد آزاد امیدواروں کی فہرست کے مطا بق پنجا ب حکو مت میں جو ڑ توڑ کیا جائےگا کہ حکو مت کس کے ہا تھو ں میں ہو ! بنیا دی طور پر 29آزاد امیدوار پنجاب میں کسی بھی پا رٹی کے ساتھ الحا ق کرتے ہو ئے حکو مت سا زی کرنے میں معا ون ثا بت ہو ں گے ،مسلم لیگ ق بھی میدان میں ہےا ور سیا ست میں بھی اثر و رسو خ رکھتی ہے آ زاد امیدواروں کے ساتھ الحا ق کرنے کی بھر پو ر کو شش کی جا رہی ہے ممکن ہے کہ پنجا ب کا سہرا بھی پا کستان تحریک انصاف کے سر باندھا جا ئے گا ، گزشتہ انتخا بات  2013میں پا کستا ن تحریک انصاف پنجاب میں صرف 24 نشستیں حا صل کرنے میں کا میا ب ہو ئی تھی جس کے پیش نظر 2018 میں ایک بڑی جیت ہو ئی ہے اسی طرح بلو چستا ن اسمبلی میں بھی 56نشسوں میں سے 46کے نتا ئج آچکے ہیں جن میں بلو چستان عوامی پا رٹی 13 نشستو ں سے سب سے آگے ہے ایم ایم اے نے 9پا کستان تحریک انصاف نے4 جبکہ بلو چستان نیشنل عوامی پا رٹی کی 3نشستیں ہیں۔ پا کستان میں انتخا بات ہو گے شفا فیت بھی دیکھنے میں آئی ہے لیکن اب ہا کستان تحریک انصاف کی حکو مت بننے جا رہی ہے جس میں انہیں کئی مصا ئب جھیلنے کو ملیں گے ملک میں معیشت تبا ہ ہے بین الا قوا می قرضے اور گردشی قرضے عروج پر ہیں ،صحت ، تعلیم ،انصاف بھی ایک بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے متو قع حکو مت کو ایک سپر پلا ن تیا ر کرنے کی ضرورت ہے جس کے پیش نظر چئیرمین تحریک انصاف نے تقریر میں ملک و قوم کی خستہ حا لی دور کرنے کے لیے پلا ن پیش کیا ہے امید کرتے ہیں کہ ان کے الفا ظ ملک میں عملی صورت میں بہتری کی جانب گامزن ہو ں اور ملک میں خو شحا لی کی راہیں ہموار ہو ں۔

……………..

بلاگر ایم اے جرنلزم کرنے کے بعد 2009سے صحا فت سے وا بستہ ہیں اورکورٹ رپورٹر  مختلف اخبا رات میں کالم نگاری کر رہے ہیں،جبکہ ایل ایل بی  بھی کر رہے ہیں ۔

hassanrajpot32875@gmail.com

حصہ
mm
بلاگر ایم اے جرنلزم ہیں اور 2009سے صحا فت سے وا بستہ ہیں اور بطو رکورٹ رپورٹر اپنے صحا فتی فرائض سر انجا م دے رہے ہیں جبکہ مختلف اخبا رات میں کالم نگاری بھی کر تے ہو ئے ایل ایل بی کے لیے کو شا ں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں